بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

جنگ اور جیو کے مالک کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن

Tariq Tariq
46 Views 0 2 ہفتے
جنگ اور جیو کے مالک کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر
GEO
Posted at 16 مارچ-2020

اسلام آباد۔ اپوزیشن جماعتوں نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔ یہ پٹیشن ن لیگ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ طور پر دائر کی۔

پیمرا اور چیئرمین قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزاروں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، شاہدہ اختر اور مولانا عبدالاکبر چترالی شامل ہیں۔ پٹیشن میں وفاق، پیمرا اور چیئرمین قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ پٹیشن آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت مفاد عامہ میں دائر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے، اطلاعات تک رسائی آئین کے آرٹیکل 17 کا لازمی حصہ ہے اور میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 4، 9، 10 اے، 14، 15، 16،17، 18، 19 اور 19 اے اظہار رائے کی ضمانت دیتے ہیں۔ اظہار رائے، میڈیا کی آزادی جمہوریت کا لازمی جزو ہیں۔

نیب نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ کو گرفتار کیا۔ میر شکیل پر دباؤ تھا کہ وہ نیب پر تنقید نہ کریں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب اور پیمرا کے دباؤ کے باعث جنگ اور جیو نیوز نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔ وفاق، خیبر پی کے اور پنجاب حکومت نے جنگ، جیو نیوز اور ڈان گروپ کے اشتہارت پر پابندی لگا دی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے وفاقی حکومت اور پیمبرا کے حکم پر جیو کی نشریات دکھانا بند کر دیں۔ جیو پہلے جس نمبر پر نشر ہو رہا تھا، اسے تبدیل کر دیا گیا۔ موجودہ حالات میں دادرسی کے سوا کوئی ذریعہ دستیاب نہیں۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے