بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

اسلام آباد ہائیکورٹ کا معمولی جرائم والے قیدیوں کی رہائی کا حکم

Iqra Khan Iqra Khan
38 Views 0 1 ہفتہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 انڈر ٹرائل ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم
Daily Pakistan
Posted at 20 مارچ-2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے معمولی جرائم میں ملوث اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں 1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران 10 سال سے کم سزا کے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی پر غور کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 2174 قیدیوں کی گنجائش موجود ہے لیکن اس وقت 5001 قیدی موجود ہیں، 1362 قیدیوں کے عدالتوں میں ٹرائل زیر التوا ہیں، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کیوں نہ انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کر دیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر ایک بھی متاثرہ مریض جیل میں چلا گیا تو موجود قیدیوں کو متاثر کرسکتا ہے، ایران نے تو جیلوں سے سارے قیدی نکال دیئے ہیں، خدانخواستہ کسی قیدی کوکورونا ہوگیا تو پھر قابو نہیں کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں معمولی جرائم میں قید اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کوضمانتی مچلکوں پررہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایک آفیسر مقرر کریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے۔

عدلات کا کہنا ہے کہ جو قیدی مچلکے جمع نہ کرا سکیں حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے، جو افراد گرفتاری کے بعدابھی جیل نہیں گئے انہیں تھانے کے حوالات سے ہی رہا کیاجائے۔

بیرسٹر جہانگیر جدون کہا کہ کیا نیب کیسز میں گرفتارملزمان بھی ضمانت پررہا ہوں گے؟۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ صوبائی حکومت نے دیکھنا ہے، عدالت نیب کیسز میں پہلے کہہ چکی ہے کہ غیرضروری گرفتاریوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایک افسر نامزد کریں جن کی تسلی کے بعد ملزموں کو ضمانت پر رہا کیا جائے، جیل میں قید بیمار افراد بالخصوص ایچ آئی وی کے مریضوں کو بھی حکومت ضمانت دے سکتی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثر افراد کی تعداد 458 ہے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پنجاب میں اب تک 80 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ سندھ میں 245 ، بلوچستان میں 81، خیبرپختونخوا میں 23، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 21، آزاد کشمیر میں ایک ا ور اسلام آباد میں 7 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے