بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

08-April-2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی لگا دی

masooma mufferih masooma mufferih
73 Views 0 2 مہینے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی لگا دی
urdu point, dunya news
Posted at 13 فروری-2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکولوں میں بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے دائر کی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری انسانی حقوق اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے۔ پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کی سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے آئے روز میڈیا پر خبریں سامنے آتی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 89 بنیادی انسانی حقوق اور بچوں کے حوالے سے یو این کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ اس لئے پاکستان پینل کوڈ کی شق 89 بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دی جائے۔ اسکولوں، جیل اوربحالی مراکز میں بچوں کی جسمانی سزا پر پابندی لگائی جائے اور ان کو جسمانی و ذہنی تشدد سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی جائے۔

دوران سماعت شہزاد رائے کے وکیل نے کہا کہ درخواستگزار شہزاد رائے زندگی ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو اسکول چلا رہے ہیں۔ اسکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا دی جاتی ہے۔ چند روز قبل لاہور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں حنین بلال پر بھی اسی طرح تشدد کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا اس بارے میں قومی اسمبلی نے کوئی بل پاس کیا تھاِ؟ جس پر شہزاد رائے کے وکیل نے کہا کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے اس معاملہ پر قانون سازی نہیں ہو رہی لین اسکولوں میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عدالت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بچوں پر فوری طور پر تشدد روکنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار…

سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے…

18 گھنٹے
سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

احتساب عدالت لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی…

4 دن
چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

6 دن
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

7 دن
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

تازہ ترین

ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دیں…

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سیاسی، سماجی اور دیگر نامور شخصیات طبی آلات، فنڈز ، راشن مہم…

4 گھنٹے
ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دیں گے

بل گیٹس کورونا کی ویکسین بنانے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے پرتیار

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے کیلئے…

4 گھنٹے
بل گیٹس کورونا کی ویکسین بنانے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے پرتیار

مذاکرات کامیاب، کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے سروسز بحال کر دیں

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے ) نے صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرت کے بعد احتجاج…

3 گھنٹے
مذاکرات کامیاب، کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے سروسز بحال کر دیں

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

2 گھنٹے
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے