بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

حکومت اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرے، چیف جسٹس

masooma mufferih masooma mufferih
48 Views 0 3 ہفتے
حکومت اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرے، چیف جسٹس
The Nation, The Express Tribune
Posted at 12 مارچ-2020

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اگر اسٹیل ملز چلانا چاہتی ہے تو تمام ملازمین کو فارغ کرے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پاکستان اسٹیل ملز کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے اسٹیل ملز کے معاملے پر جواب طلب کر لیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز 2015 سے بند پڑی ہوئی ہے، اسٹیل ملز کی بندش کے باوجود ملازمین کو تنخواہ اور مراعات دی جا رہی ہیں۔ جس سے سالانہ اربوں روپے کا بوجھ حکومت پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز اگر بند ہے تو ملازمین کو نوکری پر کیوں رکھا ہوا ہے۔ حکومت ان تمام ملازمین کو فارغ کرے، موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری صنعت و پیدوار معاملہ کو فوری طور پر دیکھیں۔ پاکستان اسٹیل ملز بہت مسائل پیدا کر رہی ہے، لگتا ہے ملک کا سارا بجٹ اسٹیل ملز میں ہی چلا جائے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اگر حکومت اسٹیل ملز چلانا چاہتی ہے تو نئے ملازم بھرتی کرے کیونکہ موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ  اسٹیل مل 2008تک منافع بخش ادارہ تھا جوکہ 2009میں نقصانات کا شکار ہوا اور  جون 2015میں اسٹیل مل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ ادارہ مسلسل خسارے کا شکار رہا ہے ۔ محض ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے ضمن میں حکومت 37کروڑ ماہانہ اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ اب تک اسٹیل مل کے ذمہ واجبات217ارب تک پہنچ چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے