بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

فواد چودھری کی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

82 Views 0 3 ہفتے
فواد چودھری کی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
Posted at 31 اگست-2019

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر فواد چودھری مخالفین کو نوکیلے نشتر چھبوانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان کے قابل ترین شخص ہونے میں بھی کوئی دو رائے نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر حکومت انہیں اپنا ترجمان بنانا چاہتی ہے مگر اب وہ خود بھی قانون کے شکنجے میں پھنستے دکھائی دیتے ہیں۔

Courtesy Facebook

آرٹیکل 62، 63 اہلیت پر پورا نہیں اترتے

وفاقی وزیر فواد چودھری کی بطور ایم این اے اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فواد چودھری نے الیکشن 2018ء میں کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہوئے اپنے اثاثے چھپائے۔ الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں۔ فواد چودھری نے ملکیتی اراضی کاغذات نامزدگی میں داخل نہیں کی۔ اس طرح فواد چودھری آرٹیکل 62، 63 اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ ان سے بطور ایم این اے تمام مراعات بھی واپس لی جائیں۔ ان کیخلاف کریمنل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا بحال ہو گئے

اسلام آباد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق کی بحالی…

15 گھنٹے
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا بحال ہو گئے

نوازشریف کی رہائی کے بڑے دعوے دھرے رہ گئے

اسلام آباد۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی درخواست پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی…

1 دن
نوازشریف کی رہائی کے بڑے دعوے دھرے رہ گئے

جسٹس فائزعیسٰی درخواست کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی درخواست کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا۔ لارجر بینچ کے سربراہ…

2 دن
جسٹس فائز عیسٰی درخواست کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

مریم نواز جیت گئی، پی ٹی آئی کو بڑی ہار

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے