بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

فروغ نسیم نے کہہ دیا کہ جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی ہوئی نہ ہو گی

Tariq Tariq
69 Views 0 1 مہینہ
فروغ نسیم نے کہہ دیا کہ جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی ہوئی نہ ہو گی
Dunya
Posted at 27 فروری-2020

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کسی جج یا وکیل کی جاسوسی نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آبادبار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کی بھلائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہرکام کیا جائیگا۔

انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر وضاحت کی کہ کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 7 کے بجائے 15کرنی چاہئے۔ تمام ججزکی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے میرٹ پر ہونی چاہئیں۔ صوبائی تعصب کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 7 کے بجائے 15کرنی چاہئے

پنجاب میں یہ تعصب ختم ہو چکا ہے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا جج اگر کراچی شفٹ ہوتو اسے سندھ ہائیکورٹ بھی بھجوایا جا سکے۔ انگریز کے جس سو سالہ پرانے قانون پر چل رہے ہیں۔ وہ خود اس میں کتنی مرتبہ ترامیم کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ذہن میں ہے کہ اسلام آباد میں فیڈرل لاء یونیورسٹی ہونی چاہئے جس کے کیمپ چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں ہوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اس برس شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے۔ اس میں شارٹ کٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس فوری واپس لیا جائے۔

وفاقی وزیر قانون عدلیہ کو تقسیم کرنے کیلئے بدنیتی پر مبنی ریفرنس تیار کیا تھا۔ عدلیہ کو تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیر وکلابرادری کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار…

سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے…

2 دن
سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

احتساب عدالت لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی…

5 دن
چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

1 ہفتہ
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

1 ہفتہ
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے