بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کورونا وائرس حکومت اور پی آئی اے کی نااہلی سے پاکستان آیا، سپریم کورٹ

masooma mufferih masooma mufferih
47 Views 0 2 ہفتے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا
Pakistan Today
Posted at 18 مارچ-2020

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس حکومت اور پی آئی اے کی نااہلی کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان آیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ امریکی صدر کی اہلیہ نے جب پی آئی اے پر سفر کیا انہوں نے فلائٹ کو بہترین قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جب کی بات کر رہے ہیں اس وقت پی آئی اے کا انتظام ایئرمارشل نورخان اور ایئر مارشل اصغر خان جیسے لوگوں کے ہاتھ میں تھا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ 9 برس میں پی آئی اے کے 12چیف ایگزیگٹو آچکے ہیں، اگرادارے کا کنٹرول یونین کے ہاتھوں میں چلا جائے تو ادارہ تباہ ہوجاتا ہے۔ سابق چیف آف ایئراسٹاف کو یونین نے کمرے میں بند کردیا تھا، انہیں اپنی مدد کیلئے دوستوں سے مدد لینا پڑی۔

جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ پائلٹ یونین اور پی آئی اے یونین کے تنازع کی وجہ سے پی آئی اے متاثر ہورہا ہے۔ ایک حکومت 600 لوگوں بھرتی کردیتی ہے،دوسری حکومت آتی ہے تو وہ بھی اتنے لوگوں کو بھرتی کرتی ہے اور تیسری حکومت آ کر سب کو نکال دیتی ہے، پھر سابقہ حکومت آکر نکالے گئے ملازمین کو گزشتہ مراعات دے کر دوبارہ بحال کردیتی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج پی آئی اے کو چلانے کیلئے حکومت خسارہ برداشت کررہی ہے، موجودہ ایم ڈی کو عہدے کو برقرار رکھنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں، ہم اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہتے، چاہتا ہوں عدالت جلداز جلد اس پر فیصلہ کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد ملک نے کہا ہے کہ میں عدالت کے احترام میں واپس چلا جاتا ہوں، وزیراعظم نے کہا کہ یہ افسر اگر واپس چلا گیا تو کوئی اور قابل افسر پی آئی اے میں دلچسپی نہیں رکھے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایئرفورس کے افسران اپنے پیاروں کاخیال رکھے اور ان پرکام کرے، ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو کراچی ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کیا اٹارنی جنرل صاحب آپ نے وہ ویڈیو دیکھی؟، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وڈیو دیکھ کر افسوس ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایئر پورٹ پر ہر برا کام ہو رہا ہے۔ ایئرپورٹ پر کسٹم اور ایف آئی اے سمیت تمام ادارے مافیا بنے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی ایک اچھی چیز بتادیں جوعوام کےحق میں کی گئی ہو، کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک مین کورونا وائرس کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ یہ وائرس بارڈر اور ایئرپورٹس کے ذریعے ملک میں آیا ہے، اس وائرس کے تدارک کیلئے اداروں میں بیٹھے لوگوں نے کیا کیا؟ کورونا وائرس حکومت اور پی آئی اے کی نااہلی کی وجہ سے بیرون ملک سے آیا، اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔

سپریم کورٹ نے ایئر مارشل ارشد ملک کو بطور سی ای او پی آئی اے بحال کرتے ہوئے عبوری طور پر کام کرنے کی اجازت دے دی اور آئندہ سماعت پر ایئر مارشل ارشد ملک ، پی آئی اے انتظامیہ اور یونین عہدیداروں کو طلب کر لیا۔

عدالت نے پی آئی اے سے ارشد ملک کے دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ آگاہ کرے کن ٹھیکوں کا جاری رہنا ضروری ہے، کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے