بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

چین میں پاکستانی طلبا کو کچھ ہو گیا توذمہ دار کون ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

masooma mufferih masooma mufferih
83 Views 0 2 مہینے
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے طلبا کا نوٹس لے لیا
dawn, siasat
Posted at 14 فروری-2020

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کوفوری طورپر چین میں پھنسے طلبا کے والدین کومطمئن کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کروناوائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے درخواست سے متعلق سماعت کی۔ چین میں پھنسے طلبا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا ہے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبا نے ای میل میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چین کے شہر ووہان سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ ای میل کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد نے چین میں پھنسے طلبا کا نوٹس لے لیا ہے۔

طلبا کے والدین کا کہنا ہے کہ 24 ممالک نے چین سے اپنے طلبا کونکالا ہے۔ کمروں سے بچے باہرنہیں جا سکتے ہمارے بچوں کو پتہ نہیں کہاں رکھا گیا ہے لیکن کوئی بھی وزیر یا مشیر وہاں نہیں گیا۔

والدین نے کہا کہ یونیورسٹی نے لیٹر دے دیئے ہیں لیکن پاکستانی حکومت ان کو واپس نہیں لارہی۔ بچے مشکلات کا شکار ہیں۔ کیا بچے وہاں پھنسے رہیں گےا ور اگر انہیں کچھ ہو گیا تو کون ذمہ دارہوگا، بچوں کو ملک واپس لانے کیلئے حکومت کو حکم دیا جائے۔

دفترخارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم میکنزم بنا رہے ہیں کہ روزانہ دن11 بجے ہم ملاقات کریں گے۔ 620 طلبا ایک جگہ اور 1 ہزار 94 طلبا ووہان میں موجود ہیں. ہر روزہم چینی سفیرسے ملاقات کرکے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ 64 ہزاز افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے۔ پاکستان میں اب تک 24 ہزارمسافر آچکے ہیں لیکن ووہان سے کوئی نہیں آیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ دیگر ممالک چین سے اپنے طلبا نکال رہے ہیں لیکن ہم نہیں نکال رہے۔ کیا ہماری اہلیت نہیں ہے؟ اگر ان کو کچھ ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ ہم پالیسی کے معالات میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن یہ کر سکتے ہیں کہ طلبا ڈائریکٹ ریاست کے ساتھ رابطہ کر سکیں، حتمی فیصلہ ریاست نے کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ یقین دلتے ہیں کہ سب طلبا سے رابطہ کریں گے۔ ہمارے دوآفیسر ووہان پہنچ چکے ہیں اور وہ وہیں پر رہیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اس حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 20 کروڑ پاکستانیوں کی حفاظت بھی ضروری ہے، ریاست کہہ رہی ہے بچے ہمارے ہیں ہرلحاظ سے حفاظت کریں گے۔

عدالت نے وزارت خارجہ کوفوری طورپر بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کیلئے میکنزم بنانے کی ہدایت کی ہے نیز معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کوطلبا کے والدین سے ملاقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ موبائل فون، ای میل اور واٹس ایپ نمبر پبلک کرے اور وزارت خارجہ فوری طور پر فوکل پرسن بھی مقرر کرے۔

متعلقہ خبریں

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

14 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار…

18 گھنٹے
ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 دن
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

5 دن

تازہ ترین

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

5 گھنٹے
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

8 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

9 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے