بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم

Tariq Tariq
57 Views 0 2 مہینے
اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم
Dawn
Posted at 19 فروری-2020

اسلام آباد۔ عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان کو سپریم کورٹ کے ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔ سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی آئینی درخواست کی سماعت کی۔

آپ کی کوئی تیاری نہیں، یہ صدارتی ریفرنس کا معاملہ ہے یا ایف آئی آر؟

آئینی درخواست کی 30 ویں سماعت کے دوران عدالت عظمٰی نے جوابات نہ ملنے پر اٹارنی جنرل انور منصور سے کہا کہ بہت ہو گیا بس، یہ کوئی طریقہ کار نہیں، بغیر تیاری کئے دلائل دے کر ہمارا وقت ضائع نہ کریں، ہم عدالت سے اٹھ کر جا رہے ہیں۔ جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کو برقرار رکھنے کیلئے آپ کو قانونی طور پر ثابت کرنا ہو گا کہ بیوی بچوں کی بیرون ملک جائیداد جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو ظاہر کرنا لازم تھا۔

جسٹس عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مزید کہا کہ مقدمے کے حوالے آپ کی کوئی تیاری نہیں، یہ صدارتی ریفرنس کا معاملہ ہے یا ایف آئی آر؟ صدارتی ریفرنس ٹھوس مواد پر مشتمل ہونا چاہئے، ہم چھ ماہ سے اس مقدمے کو سن رہے ہیں۔ آپ بغیر تیاری کے دلائل دے رہے ہیں۔

اس دوران جسٹس عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ قانونی حوالہ دے رہے ہیں نہ ہی مرکزی مقدمے پر بات کر رہے ہیں۔ ریفرنس کو قانونی طور پر ثابت کرنے کیلئے آپ کو قانونی طور پر ثابت کرنا ہو گا۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آپ ہمارے سوالات کے علاوہ باقی سب باتیں کر رہے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں آپ کے سوالات کا جواب دوں گا۔ اس پر جسٹس منصور نے کہا کہ ہمیں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ درخواست کی سماعت میں عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور کے گزشتہ روز ججز پر الزام کو شائع کرنے سے روک دیا تھا مگر سماعت کے بعد عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کی طرف سے لگایا گیا الزام کسی جج پر نہیں بلکہ پورے ادارے پر تھا۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار…

سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے…

1 دن
سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

احتساب عدالت لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی…

4 دن
چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

7 دن
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

1 ہفتہ
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے