بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

بینظیربھٹو پرالزام تراشی، امریکی خاتون بلاگر پرمقدمہ درج کرنے کا حکم

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 1 سال
Dawn, celebrity news
Posted at 15 جون-2020

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے مقدمہ اندراج کیلئے دائر درخواست پر 13 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی پر امریکی خاتون بلاگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے سنتھیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا اور ایف آئی اے نے بھی سنتھیا کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔

شہری کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے جواب طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوسرے کیس میں ایف آئی اے کے کمنٹس آجائیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جبکہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

متعلقہ خبریں

پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کورونا مریضوں کا…

1 سال

سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے اپنے مختصرفیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس خارج کر دیا ہے۔…

1 سال

لندن میں عمران خان کی 6 اور شہزاد اکبر کی 5 جائیدادیں…

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست میں مزید دستاویزات جمع کرا…

1 سال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد…

اسلام آبادہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف درخواست کی سماعت…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے