بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

پالتو اور آوارہ کتے میں فرق بتائے۔ لاہور ہائی کورٹ

284 Views 0 2 مہینے
Posted at 15 مئی-2019

لاہور ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کو گولی مارنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت جاری تھی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پالتو اور آوارہ کتے میں فرق کیسے پتہ چلے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہری حمزہ خان کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ حمزہ خان نے آوارہ کتوں کو گولی مارنے کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے بتایا جائے کہ آوارہ اور پالتو کتے کا فرق کیسے پتہ چلے گا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ انوار حسین کو عدالتی معاون مقرر کردیا اور کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ اب تک اس حوالے سے کیا پالیسی بنائی گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایک سال سے اعدادوشمار مانگا جا رہا ہے مگر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کتے کے کاٹنے کی کونسی ویکسین دی جاتی ہے اور کیا یہ ہر جگہ دستیاب بھی ہے۔ عدالت نے مکمل تحقیق کے ساتھ رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

وکلا تنظیم نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے…

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے سابق آمر پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالنے اور پی…

1 دن
وکلا تنظیم نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

شہباز شریف کے مفرور داماد علی عمران کے…

لاہور۔ سابق وزیراعلٰی شہبازشریف کے مفرور داماد علی عمران کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ انہیں…

1 دن
شہباز شریف کے مفرور داماد علی عمران کے گرد مزید گھیرا تنگ ہونے لگا

سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن پر قدغن لگانے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے نام…

1 دن
سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں سے اربوں کی وصولی کا فیصلہ

جج ویڈیو کیس کا عدالت خود جائزہ لے…

اسلام آباد۔ جج ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد عدلیہ سخت دباؤ میں ہے۔ اس کا…

2 دن
جج ویڈیو کیس کا عدالت خود جائزہ لے گی، مطالبے پر کچھ نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے