بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

سپریم کورٹ کے حکم نامے پر شیخ رشید کا پہرہ دینے کا اعلان

106 Views 0 2 ہفتے
سپریم کورٹ کے حکم نامے پر شیخ رشید کا پہرہ دینے کا اعلان
Posted at 10 مئی-2019

لاہور۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ لگی لپٹی رکھے بغیر سچی بات منہ پر کہنے کے عادی ہیں۔ پاکستان ریلوے میں انقلابی اصلاحات کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کر دیا جائے تو ملکی معیشت کا پہیہ ٹریک پر آسکتا ہے۔

اب سپریم کورٹ نے کے سی آر روٹ سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے پندرہ دن کا وقت دیا ہے۔ وہ اس فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پہرہ دیں گے۔ سرکلر ریلوے کاروٹ 46 ایکڑ ریلوے کے استعمال میں ہے۔ نو ایکڑ خالی کر دیا گیا جبکہ بیس ایکڑ مزید بھی خالی کر دیا جائیگا۔

سندھ حکومت نے بے گھر افراد کو ایک سال میں متبادل جگہ دینی ہے

شیخ رشید نے ریلوے کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد بے گھر افراد کو ایک سال میں متبادل جگہ دینی ہے۔ یہ سندھ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھبیس ایکڑ زمین مزید خالی کر دی جائے گی۔

سندھ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے۔ ہم کے سی آر کے ساٹھ فیصد کے سٹیک ہولڈر ہیں۔ وہ بھی دینے کیلئے تیار ہیں مگر نتیجہ جو بھی نکلے گا۔ اس کی ذمہ داری سندھ حکومت ہو گی۔

متعلقہ خبریں

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

پنجاب پولیس میں پھر سیاسی مداخلت شروع

لاہور۔ پنجاب پولیس میں ایک مرتبہ پھر سیاسی مداخلت شروع ہو گئی ہے۔ پاک پتن واقعہ کے بعد…

15 گھنٹے
ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے