بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

رینٹل پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف

326 Views 0 3 مہینے
رینٹل پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف
Posted at 7 مئی-2019

اسلام آباد۔ حکومتوں کی کامیابیوں میں بیوروکریٹ کا نمایاں کردار ہوتا ہے۔ وہ پس پردہ رہ کر ان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں آج بیوروکریٹس کی اکثریت اپنے اصل کام سے دور ہو چکی ہے۔ اگر وہ اپنا قبلہ درست کر لے تو ہماری بہت ساری خرابیاں دور ہو سکتی ہیں۔

نیب آج کل کئی بیوروکریٹس کیخلاف میگا سیکنڈلز پر کارروائی کر رہی ہیں۔ رینٹل پاور پراجیکٹ میں کرپشن میں ہاتھ رنگنے والے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع بھی نیب کی زد میں ہیں۔ نیب نے چند روز قبل انہیں انکے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اب نیب نے کروڑوں روپے کی واپسی پر ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف بھی کیا۔

راجہ پرویز اشرف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا

مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان حلفی بھی قلم بند کرا دیا۔ان کے اعترافی بیان کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ واضح رہے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بذات خود ان کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی۔

شاہد رفیع نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے بابر ذوالقرنین کیخلاف بیان قلم بند کرانے پر بھی اپنی رضا مندی دی۔ نیب کورٹ کو تمام حقائق بتانے پر رضا مندی کے بعد ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی گئی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے