بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

رضا ربانی اور شاہ محمود کی سینیٹ میں تلخ کلامی

289 Views 0 3 مہینے
رضا ربانی اور شاہ محمود کی سینیٹ میں تلخ کلامی
Posted at 7 مئی-2019


اسلام آباد۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی پاکستان نے ساری تیاریاں مکمل کر لی ہیں مگر ہمارے پارلیمانی اداروں میں ابھی تک اس پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔ بلیم گیم میں سارا گند ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں دو بڑے سیاسی رہنما وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور بات تلخ کلامی تک جا پہنچی حالانکہ دونوں ایک ہی جماعت میں کولیگ رہے ہیں مگر دونوں ایک پتے کی بات کہہ گئے کہ ہیں تو ہم ایک ہی کشتی کے سوار۔

.

بلیم گیم میں سارا گند ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی مرتبہ آئی ایم ایف میں نہیں جارہا۔ ہماری باری پر سب کو مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بھی حفیظ شیخ کو عالمی مالیاتی فنڈز کے کہنے پر وزیر خزانہ لگایا۔ یہ ان کی جانب سے ایک طرح کا اعتراف بھی ہے کہ ہم نے بھی عالمی ادارے کی لائن پکڑ لی ہے۔

این ایف سی ایوارڈ ضرور آئے گا

انہوں نے صدارتی نظام اور ون یونٹ کے امکان کو بھی مستر کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ ضرور آئے گا۔ سابق حکومت نیا این سی ایوارڈ نہ دے سکی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے صوبائی حکومتوں کو نمائندے نامزد کرنے کی بار بار درخواست کی۔ حکومت سندھ اس کی سب سے زیادہ ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں جا رہا ہے۔ سوچنے والی بات یہ ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتا ہے۔ ظاہری بات ہے کہ زبوں حالی کی وجہ سے ہی جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے