بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

انوکھا فیصلہ، عدالت کو ملزم کی سزا پر افسوس

51 Views 0 3 دن
Posted at 17 مئی-2019

پاکستانی عدالتی نظام میں ایک انوکھا اور حوصلہ افزا فیصلہ سامنے آیا جس میں لاہور کی سیشن عدالت نے ملزم کی سزا پر افسوس کا اظہار کیا اور سزا دینے والے مجسٹریٹ پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔ یہاں تک کہ عدالت نے تحریری فیصلے میں ایک شعر لکھا
کس سے منصفی چاہیں
کس سے فریاد کریں۔

پانچ روز قید کی سزا پر اپیل کا فیصلہ چھے سال بعد

چھے سال پہلے ماہ رمضان میں نولکھا بازار میں شہری جمشید اقبال اپنی پان سگریٹ کی دکان پر کام کر رہے تھے۔ وہاں سے گزرتے ہوئے خصوصی مجسٹریٹ نے رمضان آرڈیننس کے تحت دکان کھولنے پر انہیں پانچ روز کی قید کی سزا سنا دی۔ سزا کے خلاف جمشید اقبال نے عدالت میں اپیل دائر کی جس کا فیصلہ آنے میں چھ سال لگ گئے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر حبیب نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر سزا دی اس لئے اس سزا کو کالعدم قرار دیا جارہا ہے۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے لکھا کہ شہری کو جو سزا دی گئی وہ رمضان آرڈیننس 1981 میں شامل ہی نہیں۔

قابل مجسٹریٹ لگانے کا حکم

عدالت نے تحریری فیصلہ چیف سیکریٹری کو بھی بھیجوایا اور ہدایت کی آئندہ سے قابل مجسٹریٹ تعینات کیئے جائے۔ عدالت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اپیل کے فیصلے میں چھ سال کا وقت گزر گیا اور جو سزا دی گئی وہ بھی غلط تھی۔ عدالتی نظام کی سستی پر عدالت کو سخت افسوس ہے۔

رمضان آرڈینینس ہے کیا

رمضان آرڈیننس کو احترام رمضان آرڈیننس بھی کہا جاتا ہے جس کے تحت کوئی بھی ہوٹل، ریسٹورنٹ، کینٹین اور سڑک پر سٹال یا ڈھابے روزے کے اوقات میں نہیں کھلیں گے۔ خلاف ورزی پر پانچ ہزار جرمانہ، تین ماہ قید یا دونوں بھی دی جا سکتیں ہیں۔مگر ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن، ایئرپورٹ، ہسپتالوں، جہاز اور پرائمری سکول کے احاطے میں کینٹینیں کام کر سکتی ہیں۔

احترام رمضان آرڈیننس کے مطابق روزے کے اوقات میں کوئی بھی سینما یا تھیٹر نہیں کھلا ہو گا خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا چھ ماہ قید یا دونوں بھی دی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ایک اور حوا کی بیٹی جان سے گئی

بدین۔ فیس بک اور انٹرنیٹ کی ایجاد نے جہاں انسانی زندگی میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں…

11 گھنٹے
ایک اور حوا کی بیٹی جان سے گئی

نواز شریف کو جیل میں بھی ٹھنڈی ہوائیں

لاہور۔ تین مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونیوالے میاں نوازشریف نے گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ساتھ…

3 دن
نواز شریف کو جیل میں بھی ٹھنڈی ہوائیں

اب ریٹائرڈ ہوں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار…

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وہ مرد ہیں، زندگی میں کبھی آنسو نہیں بہائیں…

4 دن

ن لیگی قائد کی عید کے بعد حکومت…

لاہور۔ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی اور تین مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے نوازشریف موجودہ…

4 دن
لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ترجمان لاہور پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے