بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

الیکشن کمیشن کے دو وفاقی وزرا اور 8 ارکان قومی اسمبلی کو خطوط ارسال

286 Views 0 3 مہینے
الیکشن کمیشن کے دو وفاقی وزرا اور 8 ارکان قومی اسمبلی کو خطوط ارسال
Posted at 2 مئی-2019

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی نے کرپشن پر زیرو ٹالیرلینس کی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے مگر یہ باتیں اس وقت کی ہیں جب وہ اپوزیشن میں تھی۔ خیر سے اب حکمران جماعت کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔ اب اسے بھی انہی قسم کے الزامات کا سامنا ہے جو ماضی میں وہ سابق حکمران جماعت پر عائد کرتی ہے۔

اس کی تازہ ترین مثال دو وفاقی وزراء اور کئی ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں میں تضاد کا سامنے آنا ہے۔ عمران خان اکثر کہتے تھے کہ کرپٹ اور ہیرا پھیری کرنیوالوں کو وہ اپنی جماعت میں نہیں رہنے دیں۔

اب وفاقی وزیر شیخ رشید، غلام سرور سمیت 8 ارکان اسمبلی کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کے گوشواروں میں فرق سامنے آ گیا۔ اب دیکھئے وہ اس پرکیا کارروائی کرتے ہیں؟

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس سیل ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کر رہا ہے جس میں 8 ارکان اسمبلی کے گوشواروں میں تضاد سامنے آنے پر مذکورہ ارکان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مذکورہ وزراء اور ارکان اسمبلی کے اثاثوں اور ظاہر کردہ تفصیلات میں تضاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

رانا ثناءاللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی…

لاہور۔ لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ…

10 گھنٹے
رانا ثناء اللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی کھائیں گے ل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے