بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی

101 Views 0 3 ہفتے
وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی
Posted at 3 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے میں پچھلے کئی ماہ سے تبدیلیوں کی خبریں گردش میں تھیں۔ آج وزیراعظم نے پی سی بی کی جانب سے نظرثانی شدہ ڈھانچے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے پیٹرن انچیف کی حیثیت سے نئے سسٹم کی منظوری دی۔ نئے سسٹم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Courtesy Twitter

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے 11 سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات بھجوائی گئی ہیں

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کو نئے سسٹم میں تعاون کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو کہا ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے 11 سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات بھجوائی گئی ہیں جن میں واپڈا، ایس این جی پی ایل،اسٹیٹ بنک، نیشنل بنک، کے آر ایل، پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔

نئے کرکٹ ڈھانچے میں 15 ریجنل ایسوسی ایشنز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیا

نئے کرکٹ ڈھانچے میں 15 ریجنل ایسوسی ایشنز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے سیٹ اپ میں پنجاب سنٹرل، پنجاب ساؤتھ، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن کے رینجنز اور ٹیمیں شامل ہیں۔ واضح رہے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کو ختم کرنے کی شدید مخالفت سامنے آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

15 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے