بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

وزیراعظم کثیر الملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں پیوٹن کی دعوت پر شرکت کریں گے

Tariq Tariq
357 Views 0 5 مہینے
وزیراعظم کثیر الملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں روسی صدر کی دعوت پر شرکت کریں گے
Posted at 6 جولائی-2019

ماسکو۔ ایک دور میں دنیا دو بڑی طاقتوں نیٹو اور سیٹو میں تقسیم تھی۔ پاکستان نیٹو امریکی اتحاد کا اہم رکن تھا۔ افغان جنگ میں بھی پاکستان نے نیٹو اتحادی کا کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کیخلاف بھی پاکستان نے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھایا مگر امریکہ نے کبھی ہماری خدمات کا اعتراف نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیا۔

اب روس کیساتھ سردتعلقات میں کمی ہوئی ہے

اب سپاہ سالار پاک فوج قمر جاوید باجوہ نے دو سال قبل جی ایچ کیو میں ہونیوالی 14 اگست کی تقریب میں امریکہ کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ہمیں امریکی امداد نہیں چاہئے البتہ دہشت گردی کے خلاف ہماری خدمات کا اعتراف ضرور کیا جائے۔ تب سے پاکستان امریکی بلاک سے نکل چکا ہے۔ اب روس کیساتھ بھی پاکستان کے سرد تعلقات میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔

Courtesy Twitter

پچھلے سال آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے دورہ روس سے دونوں ممالک میں دوریاں کافی کم ہوئیں۔ گزشتہ دنوں بشکیک میں ہونیوالی شنگھائی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان قربتوں کو عالمی برادری نے بھی محسوس کیا۔ اب پاک روس تعلقات میں اہم موڑ آ گیاہے۔

وزیراعظم ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے

روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو باقاعدہ دورہ روس کی دعوت دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے۔ روسی صدر کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت بشکیک کے ایس سی او سمٹ میں دی گئی۔

وہ ستمبر میں کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ فورم 4 ستمبر کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں ہو گا۔ وزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر…

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی…

1 گھنٹہ
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر مینگل

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

4 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

سابق آصف علی زرادری کراچی کے علاقہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی انجیو…

6 گھنٹے
آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

مراد سعید کی وزارت میں مواصلات کو ایک سال میں 9 ارب…

وفاقی وزارت مواصلات کی ایک سالہ رپورٹ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں جمع کرا دی گئی۔ مراد سعید…

1 دن
مراد سعید کی وزارت میں مواصلات کو ایک سال میں 9 ارب کا نقصان

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

2 گھنٹے

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

1 گھنٹہ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

3 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

5 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے