بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

178 Views 0 1 مہینہ
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ
Posted at 22 جولائی-2019

واشنگٹن۔ وزیراعظم عمران خان 20 جولائی سے امریکہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے میں وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے دو ملاقاتوں کے علاوہ اعلٰی امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کرنی ہیں۔ اس دورے میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات سے ایک روز قبل کیپٹل ایریا ون میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑے تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ آئندہ کبھی جھکیں گے۔

یہ امریکی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی حکمران کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ کیپپٹل ارینا ون میں وزیراعظم پاکستان کا ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب ٹوئٹراور فیس بک پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ امریکی اخبارات اور میڈیا نے اس جلسے کو بھرپور کوریج دی۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ارینا میں موجود پاکستانیوں سے کہا کہ وہ ان کا کیس صدر ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے۔

Courtesy Twitter

شاہد خاقان سمیت تمام لوگوں پر تمام کیسز پرانے ہیں

وہ کبھی کسی اوورسیز پاکستانی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔ طاقتور جواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پر تمام کیسز پرانے ہیں۔ ہم نے اقتدار میں آ کر کسی پر کیس نہیں بنائے۔ ہم نے صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کیا۔

پاکستان میں طاقتوراور کمزور کیلئے ایک قانون ہو گا

پاکستان میں اب طاقتور اور کمزور کیلئے دو نہیں بلکہ ایک ہی قانون ہو گا۔ اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پر دکانداری چمکا رہے ہیں۔ وہ سب کو لے کر آ گئے ہیں۔ پاکستان کی اسمبلی پہلی مرتبہ ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔ خود کو سیکولر کہنے والا بلاول بھی انکے ساتھ مل گیا۔ ن لیگ، پی پی اور فضل الرحمان سب مجھ سے این آر او چاہتے ہیں۔

این آر او کسی کو نہیں ملے گا

ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارس کی لیکن میں نہیں مانا۔ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے این آر او کسی کو نہیں ملے گا۔ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے گئے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھر کا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا۔ واپس جا کر جیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔

میرا کوئی رشتہ دار کسی اہم عہدے پر نہیں

مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم بہت شور مچائیں گی۔ آصف زرداری بھی علاج کے بہانے ہسپتال جا کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کو بھی جیل میں بٹھائیں گے۔ ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو بھی اوپر آنے کا موقع مل سکے۔ میرا کوئی رشتہ دار کسی اہم عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہو گا تو ملک میں میرٹ آئے گا۔

کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے

پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔ ریکوڈک کیس میں چھ ارب ڈالر جرمانے کی حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ”میں بتا رہا ہوں کہ اس منصوبہ کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی۔ بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کہتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے۔ کرپشن ختم کریں گے۔ پاکستان میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے آئیں گی۔ کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے۔

ملک کو معاشی بحران سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ پھر کہتا ہوں کہ بیرون ملک سے پاکستانی واپس آ کر اپنے ملک میں نوکری کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو جلد ٹھیک کروں گا۔ مایوسیاں بہت دیکھ لیں۔ اگلے ورلڈکپ میں ایسی ٹیم لے کر آؤں گا کہ دنیا دیکھے گی۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر…

نیویارک۔ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت نے کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر…

1 دن
عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے