بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

امریکہ اور ترکی کے درمیان بڑا معاہدہ ہو گیا

Tariq Tariq
99 Views 0 1 مہینہ
File photo
Posted at 18 اکتوبر-2019

ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ترک فوج پانچ روز یعنی 120 گھنٹوں تک شام میں کردوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کرے گی۔ امریکا نے اسے جنگ بندی جب کہ ترکی نے آپریشن کو معطل قرار دیا ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس اور سیکریٹری اسٹیٹ پومپیو نے ترکی میں صدر طیب اردگان سے ملاقات کی ۔ تصویر گیٹی امیجز

ترک فوج کا شام میں کردوں کے خلاف آپریشن چند روز سے جاری تھا۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس اور سیکریٹری اسٹیٹ پومپیو نے ترکی میں صدر طیب اردگان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات چار گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے میں کرد شریک نہیں ہوئے مگر امریکہ نے گارنٹی دی ہے کہ کرد بھی اس معاہدے پر عمل کریں گے۔

معاہدے کے مطابق ترک فوج کردوں کے خلاف پانچ روز تک کوئی آپریشن نہیں کریں گی۔ ترکی اور شام کے بارڈر کے درمیان 20 میل تک کرد گزر نہیں سکتے اور اس حصے پر ترک فوج کا کنٹرول ہوگا۔

امریکی صدر نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تصویر رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ انسانیت کی جیت ہے۔ امریکی صدر یہاں بھی ترکی کو دھمکی دینے سے باز نہ آئے اور بولے کہ اگر طیب اردگان معاہدے سے راضی نہ ہوتے تو ترکی کو معاشی طور پر ختم کر دیتے۔

امریکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پانچ روز کی جنگ بندی کے بعد اب مکمل جنگ بندی بھی ہوگی۔ جس کے بعد ترکی پر لگائی گئی معاشی پابندیاں بھی ہٹا دی جائے گی۔

ترکی کی جانب سے اس معاہدے کو دوسری نظر سے پیش کیا گیا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشن کو پانچ روز کے لیئے معطل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کو شام میں بسنے والے کردوں کا حمایتی بلکہ اتحادی کہا جاتا ہے۔ امریکہ کا موقف ہے کہ کردوں نے شام میں داعش کے خلاف لڑنے میں امریکی فوج کی مدد کی تھی۔ ترکی نے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد شام میں کردوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔ مگر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر نے معاہدہ کرنے پر طیب اردگان کا شکریہ بھی ادا کیا جو ٹرمپ کے مطابق ایک مشکل فیصلہ تھا۔ اب اس معاہدے سے لاکھوں افراد کی جانیں بچے گی۔

متعلقہ خبریں

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چین سی پیک سے پاکستان کی اکانامی تباہ کر دے گا۔ امریکہ

امریکہ نے کھلے لفظوں میں پاک چین کے سی پیک منصوبوں کی مخالفت کر دی۔ امریکہ نے پاکستان…

2 گھنٹے

قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 240 پر ڈھیر

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسد شفیق کے…

1 دن

وائی فائی چرانے پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم کراچی…

کراچی میں وائی فائی کا پاسورڈ (کوڈ) چرانے پر باپ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا…

3 دن

تازہ ترین

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے خطے میں فرنیچر کی صنعت کو فروغ…

4 گھنٹے
چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

3 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

29 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے