بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-June-2019

یو پی میں گائے کا پیشاب انرجی ڈرنک کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ

121 Views 0 3 ہفتے
یو پی میں گائے کا پیشاب انرجی ڈرنک کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ
Posted at 27 مئی-2019

بریلی۔ مودی سرکار کی دوسری ٹرم کیلئے حکمرانی کنفرم ہونے کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں کی سرگرمیاں مزید عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کا اندازہ اترپردیش میں گاؤماتا پیشاب کو انرجی ڈرنک کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز سے سامنے آ گئی ہے۔ سابق بھارتی وزیراعظم مرارجی ڈیسائی تو باقاعدہ اپنا پیشاب پیتے تھے اور اسے توانائی کے حصول کا بڑا ذریعہ قرار دیتے تھے۔

اب گائے کے پیشاب کو فلی بت کی حکومتی ایوروویدک فارمیسی میں تیار کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ یہاں گائے کے پیشاب کو اکٹھا، پروسیس اور بوتلوں میں فروخت کرنے کا ایک ماسٹر پراجیکٹ بنایا گیا ہے۔ یہ فارمیسی آج کل مغربی یو پی کے 16 ڈسرکٹس میں ایوروویدک ادویات تیار کر کے حکومتی مراکز کو سپلائی کرتی ہے۔

Courtesy The National

لکھنو ایوروویدک ڈیپارٹمنٹ سے اسکی باقاعدہ منظوری لی جائے گی

پرنسپل و سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ایوروویدک کالج اینڈ ہاسپٹل ڈاکٹر پرکاش چندرا سکسینا اس منصوبے کے خالق ہیں۔ اس نے کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف اسے دوائی کے طور پر متعارف کرانا ہے بلکہ ہم گائے کے پیشاب کو ہیلتھ ڈرنک کے طور پر بھی فروغ دیں گے۔ عنقریب لکھنو ایوروویدک ڈیپارٹمنٹ سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔

لوگوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد ملے گی

اس کا دعویٰ ہے کہ 10 ملی لیٹر سے 20 ملی لیٹر روزانہ گائے کا پیشاب پینے سے موسمی بیماریوں، کھانسی، معدے اور متعلقہ بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ گائے کے پیشاب پینے سے لوگوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر گائے کے پیشاب کو اکٹھا کرنے کیلئے حکومتی یا این جی اوز کی سطح پر ڈیریز اور گاؤ شالا مراکز کو چلانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ خبریں

آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء جوں جوں آگے بڑھا رہا ہے۔ اس کے درجہ حرارت میں مزید تیزی آ رہی…

5 گھنٹے
آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے چیلنج کا سامنا

مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم…

اسلام آباد۔ پاکستان ہمیشہ سے ہی پاک بھارت مذاکرات اور خطے کے امن کا حامی رہا ہے مگر…

7 گھنٹے
مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط

برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم…

لندن۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بھی…

7 گھنٹے
برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک بلین ڈالر بڑھانے کا اعلان

بانڈز کی شکل میں کالا دھن رکھنے والوں…

اسلام آباد۔ وفاقی بجٹ کو عام دوست کہنے والے وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے غریبوں پر تو…

1 دن
بانڈز کی شکل میں کالا دھن رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے