بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ترک خاتون موٹر سائیکل سوار کی سیاحت کیلئے پاکستان آمد

168 Views 0 1 مہینہ
ترک خاتون موٹر سائیکل سوار کی سیاحت کیلئے پاکستان آمد
Posted at 20 جولائی-2019

لالہ موسیٰ۔ پاک ترک دوستی ایک دو دن کی بات نہیں بلکہ کئی دہائیوں کا نتیجہ ہے۔ اس دوستی کا عملی مظاہرہ اکثر دیکھنے میں آتا رہتا ہے۔ اب اس دوستی اور جذبہ خیرسگالی کیلئے ترک خاتون موٹر سائیکل سوار سیاح پاکستان آئی ہیں۔ وہ ایران کے راستے پاکستان پہنچی ہیں۔

گجرات پہنچنے پر کانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کا زبردست استقبال

آج خاتون موٹر سائیکل سیاح کا گجرات پہنچنے پر کانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کی جانب سے مراڑیاں میں زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک سیاح ایسل اوزبے نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں استنبول یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی ہوں۔

یہ کہنے میں عار نہیں کہ پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا

موسم گرما کی چھٹیوں میں ہر سال مختلف ممالک کا ٹور کرتی ہوں۔ اس کا مقصد ان ممالک میں رہنے والے لوگوں کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرنا ہے۔ ترک خاتون سیاح کا مزید کہنا ہے کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا۔ یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔

لوگ انتہائی ملنسار ہیں۔ آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان ضرورآؤں گی۔ ترک خاتون موٹر سائیکل سوار نے کہا کہ پاکستانی عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزا ہے۔ یہاں سے میری اگلی منزل انڈیا اور نیپال ہیں۔

متعلقہ خبریں

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

41 منٹ
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

1 گھنٹہ
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

3 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

راہول مودی کی پابندیاں توڑ کر مقبوضہ کشمیر…

نئی دہلی۔ مودی سرکار کی تمام پابندیاں توڑ کر بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد…

5 گھنٹے
راہول مودی کی پابندیاں توڑ کر مقبوضہ کشمیر چلے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے