بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

تاجر پھر ملک گیر ہڑتال کیلئے اکڑ گئے

Tariq Avatar
54 Views 0 2 ہفتے
تاجر پھر ملک گیر ہڑتال پر اکڑ گئے
Samaa
Posted at 10 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تو اس کا دعویٰ تھا کہ وہ عوام دوست حکومت ہے اور ملکی معیشت کے پہیئے کو پہلے سے بہتر انداز میں چلائے گی مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے نہ صرف عام آدمی کا چولہا ٹھنڈا کر دیا بلکہ جمود کا شکار ملکی معیشت اور سخت ترین قانون پر تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

Courtesy Social Media

تاجروں نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں توڑ دیں

حکومت بضد ہے کہ پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہو گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے مگر شناختی کارڈ کی شرط ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ اب 9 اکتوبر کو تاجروں نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون داخلے کی کوشش پر پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا۔

جوابی طور پر مظاہرین نے بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ ایف بی آر حکام اور انجمن تاجران کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ اس پر تاجروں نے 28 اور 29 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر سے آئے تاجروں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں آبپارہ سے سرینا چوک پہنچی تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

بپھرے تاجروں نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں توڑ دیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاجروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری طلب کرنا پڑی۔ نادرا چوک پر تاجر دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے بعد ایف آئی آر ٹیم اور تاجر رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ایک گھنٹہ جاری رہنے کے باوجود ناکام ہو گئے۔

مذاکرات کی ناکامی پر تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت شناخی کارڈ کی شرط کو نہیں مانیں گے۔ حکومت جو مرضی کر لے ہم شناختی کارڈ نہیں دیں گے۔ تاجر رہنماؤں کی جانب سے 15 اکتوبر سے روزانہ ایک گھنٹہ ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 28 اور 29 اکتوبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے آزادی مارچ کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا لی ہے۔ اب اسلام آباد ایک مرتبہ پھر احتجاج کیلئے عوامی مرکز بننے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام سہولیات بحال کریں۔ امریکہ

امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے…

22 گھنٹے

سرفراز کو کرکٹ نہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک اچھے وکٹ کیپر…

5 دن

امریکہ اور ترکی کے درمیان بڑا معاہدہ ہو گیا

ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ترک فوج پانچ روز یعنی…

5 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے