بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-December-2019

سعودیہ کا ایران کی جانب سے جنگ تھونپنے پر بھرپور دفاع کا عندیہ

Tariq Tariq
579 Views 0 7 مہینے
سعودی کا ایران کی جانب سے جنگ تھونپنے پر بھرپور دفاع کا عندیہ
Posted at 21 مئی-2019

متحدہ عرب امارات۔ مشرق وسطٰی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ یورپی اور عالمی برادری نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو خطے کیلئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے جنگ ہرگز نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ جنگ ہرگز نہیں چاہتا لیکن وہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اپنے دفاع کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ پچھلے ہفتے سعودی تیل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے بعد خلیج فارس میں کشیدگی پورے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Courtesy DNA India

خلیج فارس میں کشیدگی پورے عروج پر پہنچ چکی ہے

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنگ تھونپی تو اسے تباہی کا سامنا کرنا ہو گا جبکہ ایرانی آفیشل کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ہرگز جنگ نہیں چاہتا۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بغداد میں امریکی ایمبیسی کے باہر ایک راکٹ آ کر پھٹا۔

راکٹ پھٹنے سے امریکی یا اتحادی ہلاک نہیں ہوا

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے چار آئل ٹینکر کو متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے دو سعودی تھے۔ اس کے اگلے روز یمنی باغیوں نے سعودی پائپ لائن پر ڈرون حملے کا اعتراف کیا۔

ادھر عراق میں تعینات ایک امریکی ملٹری کمانڈر نے بغداد میں امریکی ایمبیسی کے باہر راکٹ پھٹنے کا اعتراف کیا ہے لیکن اس سے کوئی امریکی یا اتحادی ہلاک نہیں ہوا۔ امریکی اعلٰی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ راکٹ بہت ہی معمولی درجے کا تھا۔

متعلقہ خبریں

سات گھنٹے طویل کورکمانڈر کانفرنس ختم،اہم فیصلے کیے گئے

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی،کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی خارجی اور داخلی صورتحال کا جائزہ…

2 گھنٹے

کٹھ پتلی حکومت آئے گی تو قانون سازی ہوتی رہے گی۔بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد…

3 گھنٹے
بلاول کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا بڑا اعلان

چین کا پاکستانی سائنسدان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ

چین نے پاکستانی کے مایہ ناز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو اعلیٰ سائینٹفک ایوارڈ دینے کا فیصلہ…

1 دن
چین کا پاکستانی سائنسدان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ

پاکستانی میزائل ٹیسٹنگ مشین نے دنیا کو حیران کر دیا

پاکستان نے چائنہ کے اشتراک سے مزائل کوٹیسٹنگ کرنے والی مشین کا کامیاب تجربہ کرکے پورے دنیا کو…

3 دن

تازہ ترین

بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

بھارت میں متنازع بل نے ہلچل مچا دی۔ سیاستدان بھی بول پڑے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس…

4 گھنٹے
بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

امریکہ نے راوانوار کے داخلے پر پابندی لگادی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے افراد کی…

3 گھنٹے

آٹوسیکٹرمیں معاشی بحران،متعدد بڑی کمپنیاں بندہوگئیں

تفصیلات کے مطابق موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر روپے کی قدر میں کمی اور بار بار گاڑیوں…

2 گھنٹے

حکومت کا عوام کو 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کےلئے بڑا رلیف،مختلف شعبوں میں 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان…

1 گھنٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے