بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

سندھ کے بڑوں کا مفاہمتی بیان خوش آئند

56 Views 0 1 ہفتہ
سندھ کے بڑوں کا مفاہمتی بیان خوش آئند
SOCIAL MEDIA
Posted at 11 ستمبر-2019

کراچی۔ آؤ کریں عندلیب آہ و زاریاں۔ کہنے کو تو پی پی اور پی ٹی آئی سندھ کی بڑی حریف جماعتیں ہیں۔ ایک دوسرے کیخلاف تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ میڈیا پر آ کر ایک دوسرے کیخلاف تنقید اپنا حق سمجھتی ہیں۔ آج بانی پاکستان کی برسی پر مزار قائد پر آئے سندھ کے دو بڑوں کا مفاہمتی بیان خوش آئند ہے۔

ویسے بھی جمہوریت نام ہی ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور رواداری کا ہے۔ گورنر سندھ کا یہ کہنا کہ کسی کا اختیار کم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں۔ وزیراعلٰی سندھ کا بھی جوابی طور پر یہ کہنا کہ عمران اسماعیل صرف وفاق کے نہیں سندھ کے بھی نمائندے ہیں۔

Courtesy Social Media

کشمیر ایشو پر پوری قوم اکٹھی ہے

بانی پاکستان قائداعظم کی برسی پر سندھ کے دو بڑوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ بھی اظہار یک جہتی کیا۔ دونوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ اس ایشو پر پوری قوم اکٹھی ہے۔

کراچی میں بہتری کیلئے محکمانہ اصلاحات کی جا رہی ہیں

پاکستان کو پرامن ملک بنانے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ شہر قائد ملک کا معاشی حب ہے۔ اسکے انتظام میں بہتری کیلئے محکمانہ اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

حکومت دنیا بھر میں کشمیر کی آواز پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے آواز ہر فورم پر اٹھائے گا۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے