بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

سکھ فار جسٹس تنظیم کی دہائی

308 Views 0 3 مہینے
سکھ فار جسٹس تنظیم کی دہائ
Posted at 23 مئی-2019

نیویارک۔ پرانی کہاوت ہے انسان آج جو بوتا ہے کل اسی کی فصل کاٹتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کروا کر بنگلہ دیش کے قیام کی راہ ہموار کی جسکا وہ فخریہ اظہار بھی کرتا ہے۔ اب خود بھارت کو اپنی کئی ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کا سامنا ہے مگر خالصتان کا قیام سکھوں قوم کا ایک ایسا دیرینہ مطالبہ ہے جو بھارت کیلئے مسلسل ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔

اسی کی دہائی میں بھارتی پنجاب میں وقتی طور پر سکھوں کی تحریک کو ریاستی بربریت سے دبا دیا گیا مگر اب یہ تحریک دوبارہ زور پکڑنا شروع ہو گئی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے واشنگٹن میں امریکی ایوان بالا کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہے۔

Courtesy Sikh News

سکھوں کی نسل کشی کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے

اس تنظیم کے وفد نے یو ایس ایمبیسڈر ریجلیس فریڈم مسٹر سیم براؤن بیگ سے بھی خصوصی ملاقات کر کے انہیں بھارت میں جاری سکھوں کی نسل کشی کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے۔ وفد کا کہنا تھا کہ بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے۔

بھارت کا اسامہ بن لادن موجودہ نریندر مودی ہے

اس کا چہرہ کتنا بھیانک اور خوفناک ہے جو غریب عوام اور اقلیتوں کیلئے بلیک ہول بن چکا ہے۔ بھارت کا اسامہ بن لادن موجودہ نریندر مودی ہے۔ امریکی سفیر سیم براؤن بیک نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ فراہم کردہ تمام دستاویزات کو آئندہ منعقد ہونیوالے اجلاس میں زیر بحث لانے کیلئے ایجنڈے کا حصہ بنائیں گے۔

سکھ پیس فار جسٹس کے عہدیداران نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خالصتان بن کر رہے گا جس طرح بھارت نے پاکستان کے دو ٹکڑے کئے۔ ہم بھی اسی طرح بھارت کے کئی ٹکڑے کریں گے اور جب کشمیر اور خالصتان معرض وجود میں آئیں گے تو وہ پاکستان کے دو بازو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 جون کو واشنگٹن میں ریفرنڈم 2020ء کیلئے ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہو گا جس میں امریکی کانگریس کے اراکین بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

18 گھنٹے
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

19 گھنٹے
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

20 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

20 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے