بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

شبہاز شریف کا وطن واپسی پر پارٹی راہنماؤں کا والہانہ استقبال

272 Views 0 3 مہینے
شبہاز سریف کا وطن واپسی پر پارٹی راہنماؤں کا والہانہ استقبال
Posted at 9 جون-2019


لاہور۔ اپوزیشن رہنما شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ ان کی بروقت وطن واپسی نہ ہونے پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا۔ حکومتی وزراء کا دعویٰ تھا کہ اپوزیشن رہنما اب پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ اب ان کی سات ہفتوں بعد وطن واپسی سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

لاہور ائرپورٹ پر ن لیگی متوالوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا۔ مسلم لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور اہم رہنماؤں نے بڑی تعداد نے میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔ میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے وطن واپسی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ اب بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کروں گا۔

Courtesy Geo Tv

انہیں ایک قافلے کی شکل میں ماڈل ٹاؤن لایا گیا

حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کروں گا۔ شہباز شریف نے لاہور ائرپورٹ پر اپنے استقبال کیلئے آنیوالے پارٹی رہنماؤں سے ہاتھ بھی ملایا اور پارٹی کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا۔ انہیں ایک قافلے کی شکل میں ماڈل ٹاؤن لایا گیا۔

وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ تھا کہ شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے

شہباز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب شہباز شریف آ گئے ہیں۔ اب آپ کے گھبرانے کا وقت آ گیا ہے۔ اب کرائے کے ترجمانوں کا کیا کریں گے۔ جو ہر وقت آپکو شہباز شریف کے وطن واپس نہ آنے کا یقین دلاتے رہتے تھے۔ واضح رہے وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ تھا کہ شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے۔

اب ان کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کی آنیوں جانیوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہیں منی لانڈرنگ کا جواب دینا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ اپنے ساتھ اسحاق ڈار، بیٹے سلمان شہباز اور داماد کو بھی واپس لیکر آتے۔

متعلقہ خبریں

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

18 گھنٹے
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

19 گھنٹے
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

20 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

20 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے