بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-January-2020

شہزادہ ہیری کی پاکستانی نوجوانوں کو روزگاراور تعلیم کی فراہمی میں مدد کی پیش کش

Tariq Tariq
377 Views 0 6 مہینے
شہزادہ ہیری کی پاکستانی نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی میں مدد کی پیش کش
Posted at 18 جولائی-2019

لندن۔ برطانوی شہزادہ ہیری اپنی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی طرح نہ صرف پاکستان کیلئے اچھے جذبات رکھتے ہیں بلکہ پاکستانی نوجوانوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس میں پرنس ہیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

Courtesy Pakistan today

پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے تعاون کیلئے تیار

پاکستانی نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی میں مدد کر سکتے ہیں۔ لندن میں ہونیوالی یوتھ منسٹرز کانفرنس میں پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پرعثمان ڈار نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کو زبردست پذیرائی ملی۔ پرنس ہیری نے نوجوانوں کی ترقی کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیش کش بھی کی۔

پہلی بار نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی بنائی گئی ہے

تقریب میں عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور کامیاب جوان پروگرام سمیت یوتھ پالیسی پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس کیلئے بھاری بجٹ بھی رکھا گیا ہے۔ یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں پوزیشن بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ سابق حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا۔

وزیراعظم نے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی یوتھ ہمارا مستقبل ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم ان کیلئے تاریخی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ عثمان ڈار نے مالی اور تکنیکی تعاون کی پیش کش پر برطانوی حکومت اور پرنس ہیری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

فروٹ فروش کی بیٹی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

حالات کچھ بھی والدین کی جانب سے ہمیشہ بچوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا اور…

2 دن

عمران خان کا شہباز شریف کے نام اہم خط

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں الیکشن کمشنر…

2 دن

وزیراعظم نے تعلیمی نصاب میں تصوف شامل کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تعلیمی نصاب میں تاریخ اور تصوف شامل کرنے کا حکم جاری…

2 دن
وزیراعظم کا تعلیمی نصاب میں تصوف شامل کرنے کا حکم

برفباری میں 100 سے زائد افراد کو بچانے والا شخص ہیرو بن…

آپ نے فلمی زندگی میں تو بہت دیکھا ہوگا کہ سپر ہیروز جان پر کھیل کر پھنسے ہوئے…

3 دن

تازہ ترین

ملک میں آٹے کا بحران سپلائی کی وجہ سے پیش آیا۔ وفاقی…

وفاقی وزیر خوراک خسروبختیار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کی…

5 گھنٹے

شہباز شریف کا آٹے کے بحران پر انکوائری کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹے کے بحران پر انکوائری کی…

4 گھنٹے

نیب شور مچانے کی بجائے کام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب شور نہیں…

3 گھنٹے

عمران خان گندم بحران پر قوم سے معافی مانگیں۔ وزیراطلاعات سندھ

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے