بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

شاہین ٹو 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکے گا

371 Views 0 3 مہینے
Posted at 23 مئی-2019

راولپنڈی۔ پاک آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ اب اس نے جدید ٹیکنالوجی میں بھی اپنی مہارت دکھانا شروع کر رکھی ہے۔ دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت نے اب میزائل سازی میں بھی دنیا کو اپنی مہارت کا ثبوت فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔

Courtesy Sama Tv

میزائل کا تجربہ بحریہ عرب میں کیاگیا

زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ اس کا عملی ثبوت ہے جو 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کی ہے کہ شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحریہ عرب میں کیاگیا۔

شاہین ٹو ملکی سٹرٹیجک ضروریات پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے

اس کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ شاہین ٹو میزائل ملکی سٹرٹیجک ضروریات پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربے کا ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ نے مشاہدہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین نیسکام، سائنسدان اور انجنیئرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ڈائریکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سائنس دانوں اور انجینئروں کو کامیاب میزائل تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مودی سرکار کے ظلم و…

8 منٹ
بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی بجائے استعفٰی دے دیا

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

52 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

2 گھنٹے
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے