بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

شہباز شریف کے بھیجے 155 طلبا چین میں پھنس گئے

328 Views 0 3 مہینے
شہباز شریف کے بھیجے 155 طلبا چین میں پھنس گئے
Posted at 25 مئی-2019

لاہور۔ ہمارے ہاں حکومتیں بدلنے کا نقصان کن کن لوگوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ اس کا اندازہ بیچارے چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ سابق وزیراعلٰی شہباز شریف نے سی پیک کے تناظر میں 155 طالب علموں کو چینی زبان سکھنے کیلئے بھجوایا تھا۔

Courtesy Dunya Tn

ماہانہ 55 ہزار وظیفہ کی مد میں ایک پیسہ نہیں مل رہا

ان کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب نے خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب انہیں ماہانہ 55 ہزار وظیفہ کی مد میں ایک پیسہ نہیں مل رہا۔ انہیں نواز شریف دور حکومت میں سکالر شپ پر چین کی 5 مختلف یونیورسٹیز میں بھجوایا گیا تھا۔ اب تمام غریب طلبا و طالبات کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔

طلبا و طالبات کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے

موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تمام سکالر شپ ختم کرنے کی وجہ سے انہیں 2 ماہ سے وظیفے کے پیسے نہیں مل رہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف ان کا تعلیمی عمل رک گیا ہے بلکہ کھانے کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامناہے۔ چین میں پھنسے ہوئے طلبا و طالبات کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جو دو سال کے سکالر شپ پر گئے تھے۔

ان میں سے 16 طالبات ہیں۔ انہیں حکومت ماہانہ ضروریات کیلئے 55 ہزار ماہانہ دیتی تھی جو اپریل2019ء سے انہیں نہیں مل رہا۔ چین میں مقیم طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ ان کا سکالر شپ فوری بحال کیا جائے تاکہ جون تک وہ اپنا تعلیمی سلسلہ مکمل کر کے پاکستان لوٹ سکیں۔

شہباز شریف نے 150 طلبہ کو سکالر شپ پر چین بھیجا جنہیں 55000 ہزار روپے حکومت دیتی تھی۔ عثمان بزدار سرکار نے وظیفہ روک دیا اور طلبہ بے یارو مددگار چین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Posted by Paktv.tv on Saturday, 25 May 2019

متعلقہ خبریں

پندرہ ملکی جامعات کو بہترین یونیورسٹیز کا درجہ…

اسلام آباد۔ معیار تعلیم بڑھائے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ…

54 منٹ
پندرہ ملکی جامعات کو بہترین یونیورسٹیز کا درجہ دینے کی تجویز منظور

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

18 گھنٹے
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

19 گھنٹے
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

20 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے