بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-December-2019

شہباز فیملی نے زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ خوردبرد کئے۔ڈیلی میل

Tariq Tariq
346 Views 0 5 مہینے
شہباز فیملی نے زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ خوردبرد کئے۔ڈیلی میل
Posted at 15 جولائی-2019

لاہور۔ پاکستان ایک ایسا بدقسمت ملک ہے جس کو کسی اور نے نہیں بلکہ اپنوں نے نوچ نوچ کر مردہ ہاتھی بنا دیا ہے۔ آج پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ حکمران اور سیاسی جماعتیں اس کا حل تلاش کرنے کی بجائے بلیم گیم میں الجھی ہوئی ہیں۔ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پسی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت موجودہ معاشی بحران کا دونوں سابق حکمران جماعتوں کو ذمہ دار قرار دیتی

اب ڈیلی میل برطانیہ کے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز سابق وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف فیملی کی مبینہ منی لانڈنگ کی خبر میڈیا میں لے آئے ہیں جسے شریف فیملی نے غلط قرار دیکر مسترد کر دیا مگر ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز اپنی خبر پر ڈٹ گئے۔ ان کاکہنا ہے کہ شریف فیملی کے پاس منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

شریف فیملی کے پاس منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے

وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ سال مئی میں الیکشن کی تیاری کے دوران ملاقات کی۔ ڈی ایف ڈی کا تردیدی بیان مضحکہ خیز ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا تھاکہ سابق وزیراعلٰی نے زلزلہ متاثرین کیلئے دی جانیوالی پچاس کروڑ پاؤنڈ برطانوی امداد میں سے لاکھوں پاؤنڈ خوردبرد کئے۔ دوسری جانب برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی نے برطانوی اخبار کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیاہے۔

اقتدار میں دو ملین پاؤنڈزکی جائیداد لندن میں خریدی

برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسوں کو صحیح جگہ استعمال کیاگیا۔ ڈیوڈ روز نے بتایا کہ گزشتہ سال جب پینٹ ہاؤس پائیریٹس سے متعلق خبر دی تھی جس میں نواز شریف کا نام آیا تھا کہ انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے دو ملین پاؤنڈزکی جائیداد لندن میں خریدی۔ ڈیل میل کے صحافی کاکہنا ہے کہڈی ایف آئی کا تردیدی بیان مضحکہ خیز ہے۔

رقم لاہور سے برمنگھم اور پھر خاندان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی

میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ برطانوی اخبار نے اپنی خبر میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب نے زلزلہ زدگان کیلئے50 کروڑ پاؤنڈ برطانوی امداد میں سے لاکھوں پاؤنڈ خوردبرد کئے۔ رقم لاہور سے برمنگھم اور پھر خاندان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔ شبہاز شریف اور فیملی کی منی لانڈرنگ کا اعتراف گرفتار برطانوی شہری آفتاب محمود نے کیا۔ ڈیلی میل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے داماد کو 10 لاکھ پاؤنڈ دئیے گئے۔

سلمان شبہاز نے الزامات کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

برطانوی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ 2003 ء میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز تھے جو 2018ء میں بڑھ کر 20 کروڑ پاؤنڈ ہو گئے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کرنیوالے شاہد رفیق کا بھی ذکر موجود ہے۔اس نے بتایا کہ لاہور میں برطانوی شہری آفتاب محمود کے دفتر نے حکومتی منصوبوں سے کک بیکس اور کمیشن حاصل کی۔ یہ پیسہ ایک کیش بوائے کی مدد سے پہنچایا گیا۔ گرفتار شاہد رفیق کا کہناہے کہ اسے معلوم نہیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی سیکرٹری داخلہ شہباز فیملی کے ارکان کی ممکنہ پاکستان حوالگی کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔ دوسری جانب سلمان شبہاز نے الزامات کو سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کر دیا۔ برطانوی ادارے ڈی ایف ڈی نے ڈیلی میل کی رپورٹ مسترد کر دی ہے کہ انہیں اعتماد ہے کہ برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسوں کو صحیح جگہ استعمال کیا گیا۔ برطانوی ادارے کے مطابق ڈیلی میل نے اپنی خبر میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے۔

رقم زلزلے سے متاثر علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کیلئے دی گئی۔ آڈٹ میں پیسہ وہیں استعمال ہوا جس کام کیلئے دیا گیا تھا۔ برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدگان کیلئے امدادی رقم ایرا کو دی گئی تھی۔ خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ امداد میں سے شاید کچھ رقم چوری ہوئی۔ تاہم شہزاد اکبر اس چوری کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں

موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت مل گئی

موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کےلئے خوشخبری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سی سی موٹربائکس چلانے کے…

11 گھنٹے

شہباز شریف کو اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی…

اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز…

19 گھنٹے
شہباز شریف کو اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 ڈولفن پولیس اہلکار شدید زخمی

لاہور محمود بوٹی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر معمور 2 ڈولفن پولیس اہلکار…

2 دن

چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ بدھ تک ہو جائے گا ، پرویز…

وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے فیصلے بدھ تک ہو جائے…

2 دن

تازہ ترین

کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔ جماعت…

4 گھنٹے
کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے…

پاکستان حکومت نے قطر کو دوہا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے لیے فٹ بال سمیت دیگر سپورٹس…

4 گھنٹے
پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے کی پیشکش

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں، سری…

سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پہلے پاکستان کے…

3 گھنٹے
مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں، سری لنکن کپتان

ٹڈی حملے سے پی آئی اے طیارے کی ناک خراب ہو گئی

ٹڈیوں کے حملے سے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے کی ناک اور ونڈ سکرین خراب ہو…

3 گھنٹے
ٹڈی حملے سے پی آئی اے طیارے کی ناک خراب ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے