بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

شہریار آفریدی کا تعلیمی اداروں میں منشیات پھیلنے کا دعویٰ

Tariq Tariq
30 Views 0 2 ہفتے
شہریار آفریدی کا تعلیمی اداروں میں منشیات پھیلنے کا دعویٰ
dawn
Posted at 13 فروری-2020

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی کی جانب سے مدارس میں منشیات کے استعمال سے متعلق بیان پر قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے نوجوانوں میں منشیات بری طرح پھیل چکی ہے۔

Courtesy Facebook

منشیات کی روک تھام سے آگہی کیلئے حکومت نے ”زندگی“ کے نام سے ایپ لانچ

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام سے آگہی کیلئے حکومت نے ”زندگی“ کے نام سے ایپ لانچ کر دی ہے۔ تمام تعلیمی اداروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو چکی ہے۔ منشیات کا ہمارے معاشرے میں پھیلنا قابل افسوس بات ہے۔ یہ ایک جماعت یا حکومت کا معاملہ نہیں۔ اس کے خاتمے کیلئے والدین بھی حصہ ڈالیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ایک مدرسے کے معلم نے کہا کہ آپ منشیات استعمال کریں، آپکا حافظہ درست ہو جائے گا۔ اس بیان پر ایم ایم اے کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ آپ نے جھوٹ بولا، ایک مدرسے کے نام پر تمام مدارس کو بدنام کرنے نہیں دیں گے۔

مدرسے کا نام لینے پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نے کسی مدرسے کا نام نہیں لیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ معاشرے میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں، کہیں اچھے بھی نہیں ہوتے، مدارس نے جو کچھ کیا ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مدارس کا معیار اتنا اچھا ہے کہ دنیا بھر سے لوگ اپنے بچوں کو یہاں بھیجتے ہیں لیکن جہاں کوئی برائی ہے ہم نے اس برائی کو برا کہنا ہے۔

اس پر اسعد محمود نے کہا کہ ایک مدرسے کی وجہ سے تمام مدارس کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ شہریار نے غلط بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے بھی ایک الزام عائد کیا تھا کہ 98 فیصد مدارس اچھے ہیں لیکن دو فیصد مدارس دہشت گردی سے منسلک ہیں مگر انہوں نے کبھی زحمت گوارا نہیں کی کہ وہ دو فیصد کونسے مدارس ہیں۔

اسعد محمود نے کہد کہ شہریار نہیں دکھا سکتے کہ وہ کون شخص ہے۔ اس شخص کے حوالے وفاق المدارس سے بات کی جائے۔ ہم خود تحقیقات کر کے اس مدرسے کو منظرعام پر لائیں گے لیکن اس طرح کسی کا نام لے کر سارے مدارس کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

2 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی…

لندن۔ وکی لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکا مچا گیا تھا۔ لاکھوں خفیہ…

6 دن
کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی؟

حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

لاہور۔ معروف کامیڈی عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی موت نے نہ صرف شوبز حلقوں کو افسردہ…

6 دن
حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

قانون کے محافظوں کا پولیس پر تشدد، ڈکیتی کے ملزم کوبھی چھڑوا…

لاہور۔ قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن جائیں تو پھر انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہوں گے۔…

6 دن
قانون کے محافظوں کا پولیس پر تشدد، ڈکیتی کے ملزم کوبھی چھڑوا لیا

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

2 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

2 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

2 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

2 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے