بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-June-2019

شاہ محمود کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

97 Views 0 3 ہفتے
شاہ محمود کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
Posted at 30 مئی-2019

مکہ مکرمہ۔ برصغیر کی تقسیم کو سات دہائیاں گزر چکی ہیں مگر مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں ابھی تک کوئی کمی نہیں آئی بلکہ گجرات کے قصائی مودی کے دوبارہ مرتبہ انتخاب جیتنے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی ہر عالمی فورم پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اب مکہ مکرمہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب او آئی سی رابطہ گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے۔

Courtesy Dawn

بھارتی فوج کے دل میں جو آئے کرنے میں آزاد ہے

او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت ہر جگہ اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں کا حق خودارایت بزور بازو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کے دل میں جو آئے کرنے میں آزاد ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ دوسری جانب مظلوم فلسطینی اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار ہو رہے ہیں۔

Courtest Geo Tv

دنیا فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحد کے ساتھ تسلیم کرے

پاکستان فلسطین کی صورتحال پر خاموش تماشائی نہیں رہے گا۔ پاکستان آزاد فلسطین ریاست کا حامی ہے۔ دنیا کو چاہئے کہ وہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحد کے ساتھ تسلیم کرے۔ دوسری جانب شاہ محمود نے جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ کا اہم اجلاس بنانے پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پلواما واقعے کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلا سال مظلوم کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کے لحاظ سے بدتری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔

او آئی سی رابطہ گروپ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرے اور حقائق کا پتہ چلانے والے مشن کو بھجوانے کا مطالبہ دہرائے۔

متعلقہ خبریں

آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء جوں جوں آگے بڑھا رہا ہے۔ اس کے درجہ حرارت میں مزید تیزی آ رہی…

5 گھنٹے
آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے چیلنج کا سامنا

مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم…

اسلام آباد۔ پاکستان ہمیشہ سے ہی پاک بھارت مذاکرات اور خطے کے امن کا حامی رہا ہے مگر…

7 گھنٹے
مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط

برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم…

لندن۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بھی…

7 گھنٹے
برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک بلین ڈالر بڑھانے کا اعلان

ایرانی میڈیا کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے…

واشنگٹن۔ آبنائے ہرمز میں آج کل امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دونوں ایک دوسرے…

8 گھنٹے
ایرانی میڈیا کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے