بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس آج متحدہ بانی پر فرد جرم عائد ہونے یانہ ہونے کا فیصلہ کرے گی

paktv Avatar
532 Views 0 12 مہینے
سکاٹ لینڈ یارڈ آج متحدہ بانی پر فرد جرم عائد ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی
Posted at 12 جون-2019

لندن۔ ایک دور میں کراچی کے سیاہ و سفید کے مالک متحدہ بانی بالاخر قانون کی گرفت میں آ گئے۔ انہیں کل صبح سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ انکے گھر اور متحدہ آفس کی تلاشی بھی لی گئی۔ انہیں شمالی لندن کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان پر 2016ء میں نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس تقریر کے بعد ہزاروں لوگوں نے ان کیخلاف سکاٹ لینڈ پولیس کو کارروائی کرنے کیلئے درخواستیں بھجوائیں تھیں۔ دیر آید درست آید کے بمصداق اب اس پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آج سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس فیصلہ کریگی کہ ان کیخلاف فرد جرم عائد کی جانی ہے یا نہیں۔

Courtesy Dunya Tv

سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم ان شواہد کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئی تھی

متحدہ بانی کی گرفتاری کو چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں۔ پولیس نے ان سے مزید پوچھ گچھ کیلئے مزید 12 گھنٹوں کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔ متحدہ بانی کیخلاف حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو نفرت انگیز تقریر کا مواد فراہم کیا گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ان شواہد کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے پاکستان بھی آئی تھی۔

حکومت پاکستان کا تفتیش کیلئے ایک ٹیم لندن بھجوانے کا فیصلہ

ان شواہد کی بنا پر ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ متحدہ بانی کی گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان نے بھی تفتیش کیلئے ایک ٹیم لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ مظہر الحق کریں گے۔

تفتیشی ٹیم متحدہ بانی سے منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقریر کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گرین سگنل ملتے ہی ٹیم لندن روانہ ہو جائیگی۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے ایک معروف برطانوی وکیل کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ برطانوی عدالت میں متحدہ بانی کی درخواست ضمانت کی مخالفت بھی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

پیٹرول کی قلت، ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی…

9 گھنٹے
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون میں سختی…

1 دن
وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

امریکی خاتون صحافی ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سنتھیا ڈی رچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ…

1 دن
مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریچ کی…

1 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

تازہ ترین

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

5 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

7 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو حام…

8 گھنٹے
علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں وزیرآباد آگ لگ گئی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

9 گھنٹے
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے