بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

ستائیس اکتوبر کا آزادی مارچ بھارت کی حمایت کے مترادف ہو گا۔ شاہ محمود

Tariq Avatar
68 Views 0 3 ہفتے
ستائیس اکتوبر کا آزادی مارچ بھارت کی حمایت کے مترادف ہو گا۔ شاہ محمود
Tehran Times
Posted at 4 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد جانے کیلئے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو وزیر خارجہ شاہ محمود نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

بدقسمتی سے مودی سرکار نے 80 لاکھ مسلمانوں کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید کر رکھا ہے مگر اپوزیشن کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے بجائے سیاست سیاست کھیل رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا بھارت کی وکٹ پر کھیلنے کے مترادف ہو گا۔

Courtesy facebook

ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی انکے آزادی مارچ کے فیصلے پر متفق نہیں

اس روز احتجاج سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔ مولانا اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی ان کے آزادی مارچ کے فیصلے پر متفق نہیں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی مولانا فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ان کا کہنا ہے مولانا کو ہم اس مرتبہ ایسا بٹھائیں گے کہ دوبارہ کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہیں گے۔

وہ آزادی مارچ سے پہلے اپنا وزن کم کرائیں۔ ہم نے ان کا وزن کم کرانے کیلئے سڑک پر ہی مشینیں لگوا دی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں بھی وزن کم کرنے کی مشینیں لگوانے کا آرڈر دے دیا ہے۔ ہم مولانا کی گیڈر بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہو گا۔

مولانا کا یہ کہنا ہم جلدی جانے کی غرض سے نہیں آرہے۔ ہم بھی انہیں کہہ رہے ہیں کہ جلدی آئیں تاکہ انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو سکے۔ وہ کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے نہیں اسلام آباد فتح کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام سہولیات بحال کریں۔ امریکہ

امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے…

22 گھنٹے

سرفراز کو کرکٹ نہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک اچھے وکٹ کیپر…

5 دن

امریکہ اور ترکی کے درمیان بڑا معاہدہ ہو گیا

ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ترک فوج پانچ روز یعنی…

5 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے