بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر برطانوی ائرلائن کو بھاری جرمانہ

81 Views 0 2 ہفتے
صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر برطانوی ائرلائن کو بھاری جرمانہ
Posted at 10 جولائی-2019

لندن۔ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا ہر کمپنی کی اولین ترجیح ہوتی ہے مگر برطانوی ائرلائن صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس پر اسے 183 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برٹش ائرویز کو صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے قانون کے تحت 183 ملین پاؤنڈ جرمانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ یہ جرمانہ برٹش ائرویز کے 2017 ء کی سالانہ آمدنی کا ڈیڑھ فیصد ہے۔

صارفین کا ڈیٹا ذاتی ملکیت ہوتا ہے افشاں نہیں کیا جا سکتا

برطانوی قانون کے تحت صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر سالانہ آمدنی کا چار فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ تاہم مذکورہ جرمانے کو کم کرنے کیلئے کمپنی نے اپیل کی ہے۔ انفارمیشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا ذاتی ملکیت ہوتا ہے جسے افشاں نہیں کیا جا سکتا۔ برٹش ائرویز ڈیٹا چوری روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

ہیکرز نے برٹش ائرویز کے کمپیوٹر نظام پر سائبر حملہ کرکے پانچ لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا تھا

واضح رہے پچھلے سال جون میں ہیکرز نے برٹش ائرویز کے کمپیوٹر نظام پر سائبر حملہ کر کے پانچ لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا تھا۔ اس میں صارفین کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی تھیں۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

15 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے