بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

سنگین غداری کیس میں مشرف کا حق دفاع ختم ہو گیا

37 Views 0 5 دن
سنگین غداری کیس میں مشرف کا حق دفاع ختم ہو گیا
Posted at 12 جون-2019

اسلام آباد۔ لگ بھگ 8 سال تک پاکستان کے اقتدار کے سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف آج کل صحت کے ہاتھوں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پچھلے کئی سال سے دبئی میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہاں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انہیں رواں ماہ کے آغاز میں ہر صورت میں ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ عدم حاضری کی صورت میں ان کا حق دفاع ختم کرنے کا خصوصی عدالت کو بھی حکم جاری کیا تھا۔ سنگین غداری کیس میں ایک بار پھر خصوصی عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا حق دفاع ختم کر دیا گیا۔

انہیں ہر صورت ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت تھی

جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے ان کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ اس کی عدم حاضری پر مشرف کے وکیل نے ایک مرتبہ پھر خصوصی عدالت سے ان کے موکل کو ایک اور موقع دینے کی استدعا کی۔ خصوصی عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلسل غیر حاضری پر ان کا حق دفاع ختم کر دیا۔

Courtesy express Tribune

ان کے موکل زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں

قبل ازیں پرویز مشرف کے وکیل نے خصوصی عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر اس قابل نہیں کہ وطن واپس آ سکیں۔ ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ وہ وہیل چیئر پر ہیں اور پیدل چل نہیں سکتے۔ ان کے دل کی کیموتھراپی ہو رہی ہیں۔

انسانی ہمدردی کے تحت انہیں ایک اور موقع دیا جائے

انسانی ہمدردی کے تحت انہیں ایک اور موقع دیا جائے تاکہ وہ خود عدالت میں پیش ہو سکیں مگر عدالت نے مشرف کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا حق دفاع ختم کر دیا۔ خصوصی عدالت نے قرار دیا کہ مفرور ملزم پرویز مشرف اب وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں کرسکتا۔ اب قانون کے مطابق عدالت خود مشرف کے دفاع کیلئے وکیل مقرر کرے گی۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر…

اسلام آباد۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوان نسل کو یورپی ممالک کی جانب کوچ کرنے کیلئے…

7 گھنٹے
حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

پاکستان کا کوچ بنا، تو بلے بازوں کی…

پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما کا کہنا ہے کہ جب…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے