بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-January-2020

سات روزہ کرفیو، خوراک کی کمی سے کشمیری بے حال ہونے لگے

Tariq Tariq
342 Views 0 5 مہینے
سات روزہ کرفیو، خوراک کی کمی سے کشمیری بے حال ہونے لگے
Posted at 11 اگست-2019

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم سے لہو لہو ہے۔ مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کشمیر بھر میں کرفیو نافذ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ تبدیل کئے جانے کو آج سات روز گزر چکے ہیں۔ اس دوران کشمیریوں کے پاس خوراک کا جمع شدہ ذخیرہ اور ادویات ختم ہونے لگی ہیں۔

عیدالاضحٰی پر بھی بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں

کل مسلمانوں کا روایتی تہوار عیدالاضحٰی منائی جائے گی مگر اس مبارک موقع پر بھی غاصب بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ کشمیریوں میں بھارتی مظالم کیخلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز کچھ دیر کیلئے کرفیو نرم ہوا تو مقبوضہ وادی میں کشمیری باہر نکل آئے۔

درجنوں کشمیریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبریں گردش کررہی ہی

مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ عرب اخبار الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیری کرفیو نرم ہونے کے بعد گھروں سے باہر نکلے تو ان پر پھر بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے۔ درجنوں کشمیریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ مظلوم کشمیریوں پر آنیوالا ایک ایک لمحہ بھاری پڑنے لگا ہے۔

بزرگوں کی ادویات کی قلت انتہا کو پہنچنے لگی

بھوک اور پیاس، بچوں کی آہ و بکا۔ بزرگوں کی ادویات کی قلت انتہا کو پہنچنے لگی ہے۔ مقبوضہ وادی کی فضاؤں میں ”بھارت واپس جاؤ، بھارتی آئین نامنظور“ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کا مسلسل استعمال جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکمران دنیا کو جھوٹا پراپیگنڈا حالات ٹھیک ہونے کا تاثر دے رہے ہیں۔ ٹی وی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے اور ان کی براہ راست آواز عالمی برادری تک نہیں پہنچ پا رہی۔

متعلقہ خبریں

عمران خان کا شہباز شریف کے نام اہم خط

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں الیکشن کمشنر…

20 گھنٹے

ایرانی جنرل قاسم کی نماز جنازہ ادا، تدفین کل کی جائیگی

امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا…

2 ہفتے
ایرانی جنرل قاسم کی نماز جنازہ ادا، تدفین کل کی جائیگی

کشمیری آج اپنا یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق 5 جنوری کو کشمیری ہر سال اپنا یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں اس سلسلے…

2 ہفتے

تازہ ترین

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کے لئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان…

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور محمود…

5 گھنٹے

پاکستانی کرکٹر بھارتی کھلاڑی کا گرویدا نکلا

پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر بلے باز…

4 گھنٹے

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبات رکھ دئیے

تحریک انصاف کی جانب سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی…

3 گھنٹے

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید افسران کو بر طرف کر…

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4 افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے