بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-June-2019

روس کو بھی اب جوہری معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں

90 Views 0 3 ہفتے
روس کو بھی اب جوہری معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی
Posted at 30 مئی-2019

ماسکو۔ ایک دور میں دنیا کی دو بڑی سپرپاورز کے درمیان محاذ آرائی نے دنیا کو سخت نقصان پہنچایا۔ ایک دوسرے پر برتری کیلئے دونوں نے آئے روز ایٹمی دھماکے کئے جس کی قیمت آج بھی تیسری دنیا کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

اسی کی دہائی کے آخر میں دنیا کو کسی بھی قسم کی جوہری تباہی سے بچانے کیلئے امریکہ اور روس نے جوہری معاہدے کئے تھے۔ اب امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے۔ وہ پہلے ہی جوہری معاہدے سے الگ ہو چکا ہے۔ اب روس نے بھی جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ پہلے ہی جوہری معاہدے سے الگ ہو چکا ہے

صدر پوٹن نے آئی این ایف کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ میں بل بھی جمع کروا دیا ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے انیس سو ستاسی میں میزائل ٹیسٹ کر کے معاہدہ توڑا تھا۔ روس کا کہنا تھاکہ اس نے امریکی اقدام کے جواب میں ایسا کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس میں ایٹمی عدم پھیلاؤ سمیت خطرناک ہتھیاروں سے متعلق معاہدے موجود ہیں۔ آئی این ایف کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے ساڑھے پانچ ہزارکلومیٹر تک مخصوص کیا گیا تھا مگر دونوں ممالک خود اس معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے رہے۔

متعلقہ خبریں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پانچ ارب سے زائد…

کراچی۔ معیشت ایک پیچیدہ اعدادوشمار کا کھیل ہے۔ ایک لکیر آگے پیچھے کرنے سے اربوں کا خسارہ کم…

6 گھنٹے
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پانچ ارب سے زائد کی کمی

مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم…

اسلام آباد۔ پاکستان ہمیشہ سے ہی پاک بھارت مذاکرات اور خطے کے امن کا حامی رہا ہے مگر…

7 گھنٹے
مودی کا پاکستان سے جامع مذاکرات کیلئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط

برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم…

لندن۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بھی…

7 گھنٹے
برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک بلین ڈالر بڑھانے کا اعلان

ایرانی میڈیا کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے…

واشنگٹن۔ آبنائے ہرمز میں آج کل امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دونوں ایک دوسرے…

8 گھنٹے
ایرانی میڈیا کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے