بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

رشی کپور کے انتقال پر اظہار افسوس، انصارعباسی اور فواد چودھری میں تکرار

Iqra Khan Iqra Khan
68 Views 0 1 مہینہ
رشی کپور کے انتقال پر اظہار افسوس، انصارعباسی اور فواد چودھری میں تکرار
Pakistan Today, Journalism Pakistan
Posted at 1 مئی-2020

بھارتی اداکار رشی کپور کے انتقال پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے دکھ کا اظہار کیا جس پر انصار عباسی نے ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوا تو فواد چودھری بھی چپ نہ رہ سکے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہاکہ رشی کپور کے جانےپر سب اپنے اپنےانداز میں دکھ کا اظہار کر رہے ہیں بحیثیت انسان ہم سب کوان کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہولیکن انہوں نے ایک لمبی زندگی گزاری اور طبعی موت مرے، ان سے زیادہ دکھ ان ننھی کلیوں اور کڑیل جوانوں کا ہے جو مسل دیئے گئے فلسطین میں، کشمیر میں اورظلم کی اندھی راہوں میں۔

علی محمد خان کی اس پیغام پر سینیر صحافی انصارعباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس میڈیا نے ناچنے گانے والوں کو ہمارا ہیرو بنا دیا ہے اور یہاں تک کہ غیر مسلم بھارتی فلم ایکٹروں کو بھی ہم اپنے بچوں کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھارتی اداکار کے مرنے پر جتنا افسوس کیا جا رہا ہے کیا کسی عالم دین، مسلم رہنما، شہید کی وفات پر ایسا کیا جاتا ہے؟

انصار عباسی کے اس پیغام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان آپ کی انتہا پسندانہ نظریات کی عکاسی ہے، حقیقت یہ ہے کہ زندگی مختلف شعبوں کے امتزاج سے بنتی ہے جو لوگ فن کی دینا سے وابستہ ہیں۔ ترقی یافتہ ذہن ان کی قدر کرتےہیں ، عالم دین ہوں، سائنسدان یا لیڈر ہر ایک زندگی کے اسٹیج پر ایک اداکار ہے اور اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس کو کتنی داد ملتی ہے یہ اس کے رول پر محیط ہے، جو اپنا کرداد اچھا نبھائے گا زیادہ داد پائے گا۔ اس لئے آپ کو دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنے کردار پر توجہ دینی چاہئے اور اپنا کردار اچھی طرح نبھائیں تا کہ دینا داد دے۔

فواد کے پیغام پر انصار عباسی نے کہاکہ اسلام اور آئین پاکستان ہمیں پابند بناتے ہے کہ ہمارا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو جس کے لیے ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیرانگی ہے ریاست مدینہ کے رول ماڈل کی بات کرنے والی حکومت کے وزیر کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں۔ اللہ ہمیں اس روشن خیالی سے بچائے جو اسلامی اصولوں کے خلاف ہو۔

انصار عباسی نے کہا کہ اسلام ایک ہی ہے قرآن و سنت والا اور کچھ ایسی ہی بات ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہی تھی۔ باقی جو فلموں میں دکھایا جاتا ہے اور جو ہمارے حالات ہیں اُس بارے میں زرا قرآن و حدیث کے یہ حوالے ضرور پڑھ لیں ہو سکتا ہو آپ نادانستدگی میں غلط عمل کو سپورٹ کر رہے ہوں۔

انصار عباسی کے جوا پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دوبارہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلام روشن خیال مذہب ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ معتدل لوگ انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان کی خاموشی کی وجہ سے شدت پسند تشریح مسلط ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی سے بچانا دین کی خدمت ہے جو میرے جیسے لوگ انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

3 دن
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس…

1 ہفتہ
ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی…

بلوچستان حکومت نےصوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کی مدت میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔…

2 ہفتے
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی

طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ موڑ کر احتجاج

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور طبی عمل اپنی مہ داریاں ادا کر رہے…

2 ہفتے
طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ پھیر کر احتجاج

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

11 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے