بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-May-2020

رواں سال عازمین حج کو لاکھوں سم کارڈز اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت کیوں مہیا کی جا رہی ہے

paktv Avatar
522 Views 0 11 مہینے
رواں سال عازمین حج کو لاکھوں سم کارڈز اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت کیوں مہیا کی جا رہی ہے
Posted at 19 جولائی-2019

جدہ۔ موجودہ دور کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا دور کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا ایک گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کر کے ایک بٹن کی دوری پر رہ گئی ہے۔ بدلتے حالات اور تقاضوں نے سعودی حکمرانوں کو جدید سہولیات سے فائدہ اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ سعودی معاشرے میں جہاں خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں شمولیت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Courtesy Twitter


یہ اقدام عازمین حج کی خدمت کے پروگرام کا حصہ ہے

وہاں عازمین حج کیلئے بہت زیادہ خوشخبریاں ہیں۔ اب عمرہ پر جانیوالوں کو سعودی عرب میں کہیں بھی جانے کی اجازت ہو گی تو دوسری جانب عازمین حج کیلئے اپنے عزیز و اقارب سے رابطے کیلئے 10 لاکھ سم کارڈز اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ پروگرام شاہ سلمان کی ہدایت پر جاری کیا جا رہا ہے

رواں سال عازمین حج کیلئے دس لاکھ سم کارڈز اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔ یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی خدمت کے پروگرام کا حصہ ہے۔ عازمین حج کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ آمد پر موبائل سمیں مہیا کی جائیں گی۔ حج سیزن کے دوران کئی فیلڈ ٹیمیں عازمین حج کو اس سروس کی فراہمی کیلئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں گی۔

یہ پروگرام سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر جاری کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور دوسرے ممالک سے مدینہ ائرپورٹ آنے والے عازمین کو مفت سمز کی فراہمی نہیں کی گئی تاہم موبائل فون کمپنیوں نے حجاج کی رہائش گاہ کے باہر کاؤنٹر قائم کئے ہیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں مفت سمز کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔

مدینہ منورہ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر وائی فائی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔ مسجد نبوی جانیوالی شاہراہوں پر چار سعودی موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے حاجیوں کی سہولت کیلئے سٹالز قائم کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ غیر…

1 دن
فیس بک پرکورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ پرشہری کو جیل بھیج دیا

ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا…

2 دن
ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

3 دن
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

دنیا بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ عید کے موقع پر موسم…

4 دن
بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

تازہ ترین

کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی…

ہندوستانی میڈیا آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے پاکستان کو نشانہ بناتا رہتا ہے اور اس سارے…

5 گھنٹے
کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی میڈیا

اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے…

6 گھنٹے
اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بچے اور…

بٹگرام میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بیٹا، بیٹی اور بہو کو قتل…

6 گھنٹے
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

7 گھنٹے
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے