بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

پی آئی اے اور نجی ائرلائنز کا عید سے پہلے کرایوں میں اضافہ

86 Views 0 3 ہفتے
پی آئی اے اور نجی ائرلائنز کا عید سے پہلے کرایوں میں اضافہ
Posted at 28 مئی-2019

کراچی۔ ایک دور میں پی آئی اے کا شمار دنیا کی بہترین ائرلائنز میں ہوتا ہے۔ امارات اور قطر ائرلائنز نے ہم سے تربیت لی اور آج دنیا کی بہترین ائرلائنز میں جگہ پا چکی ہیں مگر آج قومی ائرلائنز بدترین خسارے کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ ایک دور میں پی آئی اے کا سلوگن ”بہترین سروس لاجواب لوگ تھا“۔ اب قومی ائرلائن اپنے خسارے پر قابو پانے کیلئے کرایوں میں اضافے پہ اضافہ کئے جا رہی ہے۔

اب لاجواب سروس والا نعرہ قصہ ماضی بن چکا ہے۔ پی آئی اے کے دیکھا دیکھی دیگر نجی ائرلائنز بھی کرایوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔ اب متوسط طبقے کیلئے کسی بھی ائرلائن پر سفر کرنا ممکن نہیں رہا۔ عید کے مبارک موقع پر پی آئی اور دیگر نجی کمپنیوں نے عوام کو کرایوں میں اضافے کا تحفہ دیا ہے۔

Courtesy Online

پی آئی اے لاہور سے کراچی کا دوطرفہ ٹکٹ 34 ہزار روپے

عالمی منڈی میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کو جواز بنا کر پی آئی اے سمیت نجی ائرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرائے فوری بڑھا دئیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا دوطرفہ ٹکٹ 34 ہزار روپے جبکہ ائربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 35 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے

سیرین ائرلائن ان دونوں بھی دو ہاتھ آگے نکل گئی ہے۔ اس کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 39 ہزار پانچ سو کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔ تمام نجی ائرلائنز نے ٹکٹوں میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔ واضح رہے اپریل میں لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 28 ہزار روپے میں دستیاب تھا۔

متعلقہ خبریں

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر…

اسلام آباد۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوان نسل کو یورپی ممالک کی جانب کوچ کرنے کیلئے…

7 گھنٹے
حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

پاکستان کا کوچ بنا، تو بلے بازوں کی…

پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما کا کہنا ہے کہ جب…

17 گھنٹے

پاکستان ایک بار پھر ورلڈ کپ میں انڈیا…

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بھارت کو ہرانے کا خواب خواب ہی رہا۔…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے