بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

پاکستان سمیت 120 ممالک کی خفیہ معلومات کون چوری کرتا رہا؟

paktv Avatar
146 Views 0 7 مہینے
پاکستان سمیت 120 ممالک کی خفیہ معلومات کون چوری کرتا رہا؟
Geo
Posted at 12 فروری-2020

واشنگٹن۔دنیا کی بڑی طاقتوں کی جانب سے چھوٹے ممالک کی جاسوسی ہمیشہ سے ہی کی جاتیہے۔اس کا مقصد دنیا پر اپنی بالادستی برقرار تھا۔ اب امریکی میڈیا کی جانب سے تازہ رپورٹ منظرعام پر آئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکی اور جرمن خفیہ اداروں کی جانب سے کوڈنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان، ایران اور بھارت سمیت متعدد ممالک کی خفیہ معلومات اکٹھی کی جاتی رہی ہیں۔

کرپٹو اے جی دراصل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ملکیت تھی

یہ انکشاف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف اور سوئس چینل ایس آر ایف کی ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں منظرعام پر آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ پیغامات بھیجنے کیلئے کوڈنگ مشینیں بنانے والی سوئٹزرلینڈ کی معروف کمپنی ”کرپٹو اے جی“ دراصل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ملکیت تھی۔

سی آئی اے نے اس وقت کے مغربی جرمنی کی انٹیلی جنس ایجنسی بی این ڈی سے بھی اشتراک کر رکھا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئس کمپنی کرپٹو اے جی نے جنگ عظیم دوم سے لیکر 2000ء تک 120 ممالک کو کوڈنگ ڈیوائسز فراہم کیں جسے ان ممالک کے جاسوس، فوجی اور سفارت کار خفیہ پیغامات بھیجنے کیلئے استعمال کرتے رہے۔

البتہ 2000ء میں جدید ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک چپ کی آمد سے کمپنی کی پیداوار میں نمایاں ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے اور بی این ڈی نے ان مشینوں میں خفیہ پیغامات چوری کرنے کا نظام قائم کر رکھا تھا اور جیسے ہی کسی ملک سے پیغام جاری ہوتا وہ امریکی اور جرمن خفیہ اداروں کو بھی ڈی کوڈ ہو کر مل جاتا تھا۔ اس طرح امریکی اور جرمن خفیہ ایجنسی کو 120 ممالک کی خفیہ سرگرمیوں اور معلومات سے آگاہی رہتی تھی۔

امریکی میڈیا نے اس آپریشن کو پچھلی صدی کے دوران انٹیلی جنس کی دنیا کی سب سے بڑی کارروائی قرار دے دیا۔ جن ممالک کے پیغامات چوری کئے گئے۔ ان میں پاکستان، ایران اور بھارت بھی شامل ہیں۔ اسی جاسوسی کے نظام کے ذریعے امریکہ نے 1979ء میں ایران میں امریکی سفارت کاروں کی یرغمالی کے دوران ایران ایرانی حکام پر نظر رکھی

جبکہ اسی نظام کے ذریعے فاک لینڈ جنگ کے دوران ارجنٹینا کی فوج کی معلومات برطانیہ کو فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے 1980ء کی دہانی میں کوڈنگ ڈیوائسز سے 40 فیصد غیر ملکی پیغامات کا جائزہ لیا، اس دوران سی آئی اے اور بی این ڈی نے ڈیوائسز کی فروخت سے لاکھوں ڈالر منافع بھی کمایا۔ جرمن خفیہ ادارہ 1990ء میں اس منصوبے سے الگ ہو گیا تھا

تاہم اس دوران سی آئی اے نے 2018ء میں کمپنی کو دوسرے مالکان کو فروخت تک اپنا کام جاری رکھا۔ دنیا کی دو بڑی طاقتوں روس اور چین نے کبھی ان مشینوں پر انحصار نہیں کیا۔ اس حوالے سے سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بارے میں گزشتہ سال نومبر میں پتہ چلا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ریٹائرڈ وفاقی حج کو تفتیش کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

چین کا امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم

امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد چین نے بھی چینگ…

1 مہینہ
امریکا میں چینی کونسل خانہ بند ہونے پرچین کا امریکی قونصلیٹ بن امریکا میں چینی کونسل خانہ بند ہونے پرچین کا امریکی قونصلیٹ بند کرنیکا حکم د کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی کو فوری کھولنے کا حکم دیدیا

آن لائن گیم کھیلنے والوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی کو…

1 مہینہ

ارطغرل غازی کا پاکستانی ہم شکل سامنے آ گیا

شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار انجن التان سے مشابہت رکھنے والا…

1 مہینہ
ارطغرل غازی کا پاکستانی ہم شکل سامنے آ گیا

سارہ علی خان نے فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

اداکارہ سارہ علی خان نے گلوکار فلک شبیر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ…

1 مہینہ
سارہ علی خان نے فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے