بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

پاکستان کا کشمیرپر خصوصی اجلاس بلانے کیلئے اقوام متحدہ کو خط

50 Views 0 1 ہفتہ
پاکستان کا کشمیر پر خصوصی اجلاس بلانے کیلئے اقوام متحدہ کو خط
Posted at 14 اگست-2019

واشنگٹن۔ مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے پر پاکستان نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی خاصی سرگرم ہیں۔ وزیراعظم خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا خط اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو پہنچا دیا ہے۔

Courtesy The Week

خط پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو پہنچا دیا

خط میں سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیکر جانا چاہئے۔ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ان سفارشات پر غور کیا اور اپنا فیصلہ صادر کیا۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس بلوایا گیا۔

کابینہ نے اس فیصلے کی توثیق کی اور وزارت خارجہ کو حکم دیا کہ اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں لے جانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ فوری چین جاؤں اور چینی حکام سے اس معاملے پر مشاورت کروں۔ چینی حکام کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیابی ملی اور چین نے پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں ہمارا مقدمہ لڑے گا۔

متعلقہ خبریں

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر…

نیویارک۔ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت نے کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر…

1 دن
عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ جاری

پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک…

اسلام آباد۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا درجہ تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کی جانب…

2 دن
پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک میں بھرپوراحتجاج کریں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے