بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

Iqra Khan Iqra Khan
39 Views 0 1 مہینہ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے
Global Competition Review
Posted at 5 جون-2020

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62 لاکھ ڈالر کما لئے ہیں۔

تاہم سگریٹ کی درآمدات توقعات کے مطابق کم ہے۔ خلیجی ممالک نے گذشتہ سال 5 کروڑ ڈالرز مالیت کے سگریٹ کی درآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق جولائی تا مئی مالی سال 2020 کے دوران 62 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ملک کو تمباکو کی مصنوعات کی برآمد سے حاصل ہونے والی پہلی کمائی تھی۔

اگرچہ پاکستان مختلف ممالک میں تمباکو (خام مال) برآمد کرتا ہے لیکن یہ پہلا موقع تھا جب ملک نے تیار شدہ مصنوعات برآمد کیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ملک کو مزید منڈیوں پر قبضہ کرنے اور مستقبل میں بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 19 میں سگریٹ کی کوئی برآمد نہیں ہوئی تھی جبکہ تمباکو کی کچھ مصنوعات کو نہ ہونے والی مقدار کے برابر مالی سال 18 ، مالی سال 17 اور مالی سال 16 میں برآمد کیا گیا تھا ، جو بالترتیب صرف5 کروڑ، 9 کروڑ 20 لاکھاور 78 ہزار تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی) کو گزشتہ سال خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب سے سگریٹ کی درآمد کا آرڈر ملا تھا۔

پی ٹی سی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ درآمد کرنے والے ملک نے حکم جاری کرنے کے بعد سگریٹ کے لئے اپنے معیارات کو تبدیل کردیا تھا جو بالآخر پاکستان سے مصنوعات کی برآمد میں تاخیر کا باعث بنا تھا۔

عہدیدار کے مطابق خیبر پختونخوا میں سگریٹ تیار کرنے کے بہت سے پلانٹ 1960 اور 70 کی دہائی میں قائم ہوئے تھے ، جس کے بعد درآمد کنندگان نے ہم سے تمباکو ، کاغذ ، فلٹرز ، پیکیجنگ وغیرہ کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کہا تھا۔

اب یہ ضروریات کامیابی کے ساتھ پوری ہو گئیں ہیں۔ اور ہم اس سال سے مشرق وسطی کے ممالک کو سگریٹ کی برآمد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

پچھلے 11 ماہ کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 38.12 ملین ڈالر مالیت کا تمباکو برآمد کیا ، جس میں 15.26 ملین کلوگرام تمباکو اور 0.72 ملین کلو سگریٹ شامل ہے۔ کل رقم میں سے خام تمباکو کا حصہ 31.84 ملین تھا۔

عالمی تمباکو کی 80 بلین ڈالر کی تجارت میں پاکستان کا تقریبا 25 ملین ڈالر کا مارکیٹ شیئر ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مشرق وسطی اور کچھ یورپی ممالک کو 25 ملین ڈالر مالیت کا تمباکو برآمد کر رہا ہے ، جو ملک میں پیدا ہونے والے تمباکو میں سے تقریباً 30 فیصد ہے۔

مالی سال 19 کے اعدادوشمار کے مطابق کم سے کم 26 ممالک کو 24.4 ملین ڈالر مالیت کی 1لاکھ 8 ہزار ٹن تمباکو برآمد کیا گیا۔

پاکستان تمباکو برآمد جنوبی کوریا ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈز ، متحدہ عرب امارات ، پیراگوئے ، سعودی عرب ، جرمنی ، قازقستان ، میانمار ، برطانیہ ، کویت ، پولینڈ ، آسٹریلیا ، امریکہ ، سنگاپور ، کینیڈا ، یوکرین ، فلپائن ، بنگلہ دیش ، بیلجیم ، افغانستان ، اٹلی ، روس ، یمن اور بلغاریہ کو کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس والے پائلٹس کو طیارہ اڑانے سے…

قومی ائیر لائنز (پی آئی اے ) نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا…

2 ہفتے
جعلی لائسنس کا معاملہ،262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار

پہلا سونے سے بنا ہوٹل تعمیر، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا…

سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی…

3 ہفتے
پہلا سونے سے بنا ہوٹل تعمیر، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا ؟

چین سے رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اسلحہ قوانین…

چین کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلا گئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول…

3 ہفتے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبیچین سے رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اسلحہ قوانین تبدیل

شوگر انکوائری رپورٹ پر حکم امتناع خارج، ملزم مالکان کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شوگر  ملز مالکان کی درخواست پر مختصر فیصلہ…

3 ہفتے
چینی انکوائری کمیشن کیس پر فیصلہ محفوظ

تازہ ترین

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

5 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

5 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

13 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

14 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے