بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

مریم اورنگ زیب کی شہباز شریف کے اتوار کو پاکستان پہنچنے کی تصدیق

276 Views 0 3 مہینے
مریم اورنگ زیب کی شہباز شریف کے اتوار کو پاکستان پہنچنے کی تصدیق
Posted at 7 جون-2019

اسلام آباد۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف 9 جون کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد علاج کیلئے لندن چلے گئے تھے۔

Courtesy Dunya Tv

وطن واپسی کا اعلان کر کے حکومتی دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا

انہوں نے پچھلے ماہ وطن واپس آنا تھا مگر ڈاکٹرز کی ہدایت پر واپسی میں تاخیر کا اعلان کر دیا۔ کئی حلقوں کی طرف سے ان کے واپس نہ آنے کے فیصلے کو ڈھیل یا ڈیل کا نتیجہ قرار دیا گیا مگر اب شہباز شریف نے اتوار کو وطن واپسی کا اعلان کر کے حکومتی دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا۔

دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادہ سلمان شہباز نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کے 8 جون کو وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ وطن واپسی پر وہ سب سے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

18 گھنٹے
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

19 گھنٹے
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

20 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

20 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے