بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

نوعمر ملائیشین لڑکی کا خودکشی کیلئے انوکھا طریقہ

344 Views 0 3 مہینے
نوعمر لڑکی کا خودکشی کیلئے انوکھا طریقہ
Posted at 17 مئی-2019

کوالالمپور۔ انٹرنیٹ اور کمپیوٹرکی ایجاد نے جہاں انسانی زندگی میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں وہاں انسانی سوچ اور رویے میں بھی نمایاں تبدیلیاں آ گئی ہیں جس نے معاشرتی اقدار کو بے حد متاثر کیا ہے۔

تازہ مثال ملائیشیا کی ہے جہاں ایک نوعمر لڑکی یودیا نے عوامی سروے کے بعد خود اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ انسٹاگرام پر ایک نوعمر ملائیشین لڑکی نے عوام سے پوچھا کہ کیا اسے زندہ رہنا چاہئے یا مر جانا چاہئے؟

69 فیصد افراد نے لکھا کہ اسے مر جانا چاہئے

اس کے جواب میں 69 فیصد افراد نے لکھا کہ اسے مر جانا چاہئے جس کے بعد لڑکی نے خودکشی کر لی۔ لڑکی کی موت کے بعد ملائیشیا سوگ میں ڈوب گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ایک عرصے سے ذہنی ڈیپریشن کا شکار تھی۔ عوامی رائے کے بعد اس نے بلڈنگ کی عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔

دوسری جانب ملائیشیا میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ دیویا کو خودکشی کا مشورہ دینے والے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ اگر لوگ اسے خودکشی پر مجبور نہ کرتے تو وہ زندہ ہوتی۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام نے 2017ء کے بعد نوعمر لڑکے اور لڑکیوں کی جانب سے خود اذیتی کی پوسٹ اور تصاویر چسپاں کرنے پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس واقعہ کے بعد انشٹاگرام پر خودکشی کے احمقانہ سروے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مودی سرکار کے ظلم و…

3 منٹ
بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی بجائے استعفٰی دے دیا

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

46 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

2 گھنٹے
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے