بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

نارویجن مسجد پر مسلح شخص کی فائرنگ

75 Views 0 1 ہفتہ
نارویجن مسجد پر مسلح شخص کی فائرنگ
Posted at 11 اگست-2019

اوسلو۔ مغرب میں شروع ہونیوالا مسلم فوبیا ابھی تک کم ہوتا دکھائی نہیں دیتا بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ شاید ں خود اہل مغرب کو اس کے خاتمے میں دلچسپی نہیں ہے۔ ورنہ یہ مسئلہ کب کا حل ہو چکا ہوتا۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے 72 سالہ بزرگ زخمی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر جمعہ کے خطبے کے دوران 50 مسلمانوں کی شہادت پر جس طرح کیوی وزیراعظم جسینڈرا آورن نے مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔ اگر یہی رویہ دیگر مغربی ممالک اپناتے تو شاید یہ فتنہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔

یہ نارویجن مسجد پر ہونیوالا پہلا حملہ نہیں

مغرب والے مسلمانوں کو نفرت اور تشدد سے دبانا چاہتے ہیں۔ اب مظلوم کشمیریوں کیخلاف جس طرح بھارتی حکمران مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں مگر مغربی میڈیا اور ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ اب ناروے کی ایک مسجد میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک 72 سالہ بزرگ کو زخمی کر دیا۔

مسلح شخص سے دو چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے

مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ نارویجن مسجد پر ہونیوالا پہلا حملہ نہیں ہے۔ ایسے بے شمار واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ لندن کی مساجد پر بھی کئی مرتبہ دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مغربی حکمرانوں کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ پھر حالات ان کے اپنے بس میں نہیں رہیں گے۔

تازہ واقعہ ناروے کے النور اسلامک سنٹر میں پیش آیا۔ اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ زخمی ہونیوالے شخص کی عمر 72 سال بتائی جاتی ہے۔ مسلح شخص سے دو چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے۔ مسجد میں گولیاں چلانے سے قبل اس نے مسجد کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی جنگی طیارے پرانی گاڑیوں سے بھی برے…

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی نسبت ان کے جنگی جہاز ناکارہ ہیں، بولے…

49 منٹ

امرتیا سین نے کشمیر کا کشمیریوں کو قانونی…

نئی دہلی۔ کشمیر ایک ایسا ایشو ہے جو 72 سالوں سے پاکستان اور بھارت کے مابین وجہ تنازع…

8 گھنٹے
بھارتی دانشور نے کشمیر کا کشمیریوں کو قانونی حقدار قرار دے دیا

سونم کپور پراینٹی نیشنلسٹ کا لیبل

ممبئی۔ مودی کے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے کے فاشسٹ اقدام پر بھارت دو حصوں میں…

8 گھنٹے
سونم کپور پر اینٹی نیشنلسٹ کا لیبل

مسلمانوں کے قصائی کیلئے ابوظہبی کا سب سے…

گجرات کے قصائی مودی نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کیا تو اسے پاکستان کی جانب سے…

9 گھنٹے
یو اے ای کا مودی کو سب سے بڑا ملکی ایوارڈ دینے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے