بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

مودی بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کیوں استعمال کرنا چاہتا ہے

45 Views 0 1 ہفتہ
مودی بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کیوں استعمال کرنا چاہتا ہے
Posted at 10 جون-2019

نئی دہلی۔ گجرات کا قصائی مودی پاکستان دشمنی میں اتنا آگے جا چکا ہے کہ اب اس کے ذہن پر صرف پاکستان اور پاک آرمی ڈراؤنے خواب کی طرح چھائی ہوئی ہے جسے وہ ہر صورت نیچا دکھانا چاہتا ہے۔ اب بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے مودی کے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے اپنا جہاز گزرنے کی اجازت طلب کرنا بذات خود ایک دلچسپ مذاق ہے

کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے مبارک باد ٹیلی فون کال پر امن کو ایک موقع دینے کا ان کے پاس سنہری موقع تھا جو کھو دیا۔ مودی نے نہ تو انہیں اپنی حلف برداری کی تقریب میں دعوت نامہ بھجوایا اور نہ ہی ان کے ساتھ بشکیک میں ملاقات کا سرے سے کوئی پروگرام رکھا حالانکہ یہ پاک بھارت امن کو ایک موقع دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہو سکتا تھا۔

Courtesy Hindustan Times

یہ اجازت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے طلب کی گئی

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ اجازت 13 جون کو مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کیلئے مانگی گئی ہے۔ یہ اجازت باقاعدہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے طلب کی گئی۔ عالمی سیاسی تجزیہ کار بھی حیران ہیں کہ مودی نے پاکستانی فضائی حدود سے اپنا جہاز گزارنے کیلئے اجازت کیوں طلب کی حالانکہ پاکستانی حکمرانوں اور فوج کیلئے ان کے دل میں کوئی لچک نہیں۔ انہوں نے اپنا دوسری ٹرم کا الیکشن پاکستان دشمنی کے نام پر لڑا۔

پاکستانی فضائی حدود سے وہ اپنا جہاز گزار کر کیا فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے

بہرحال یہ سوال اپنی جگہ غور طلب ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے وہ اپنا جہاز گزار کر کیا فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے برعکس حکومت پاکستان نے بھارتی آرمی کے جنگی جہاز کو گرانے کے بعد اس کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر کے اگلے ہی روز واپس بھارت بھجوا کر رواداری کی نئی مثال قائم کی جس کی عالمی برادری نے تحسین بھی کی

مگر مودی پاکستانی فضائی حدود سے اپنا جہاز گزر کر دنیا کو صرف یہ بتانا چاہتا ہے کہ وہ کتنا امن پسند اور پاکستانی کیلئے کتنی رواداری رکھتا ہے یا پھر پاکستانی فضائی حدود سے اپنا جہاز گزر کر تین قیمتی گھنٹے بچانا چاہتا ہے۔ بات خواہ کچھ بھی ہو مودی کٹر ہندو ہے اور ہندو بنیئے سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ وہ ہر چیز میں اپنا مفاد ہی ڈھونڈتا ہے۔ اب تو وہ دوسری ٹرم کیلئے پردھان منتری کا حلف بھی اٹھا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے