بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

نوجوت سنگھ سدھو نے استعفٰی کیوں دیا؟

153 Views 0 1 مہینہ
نوجوت سنگھ سدھو نے استعفٰی کیوں دیا؟
Posted at 15 جولائی-2019

چند گڑھ۔ سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو اینگری اینگ مین کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ کرتارپور راہداری کو کھلوانے میں ان کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ پنجابی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دوست کی حیثیت سے ان کی حلف اٹھانے کی تقریب کے موقع پر مدعو تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ان کا جپھا بڑا مشہور ہوا۔

راہول گاندھی کو 10 جون کو اپنا استعفٰی جمع کروایا

انہیں بھارتی میڈیا کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا مگر سدھو کا کہنا ہے کہ وہ کام جو بڑی ملاقاتوں میں طے نہیں ہو سکا ایک جپھا کام کر گیا۔ اب خود ان کے اپنی ہی وزیراعلٰی کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ سدھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مسعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہیں شہری علاقوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا

انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے نام استعفٰی میں کہا کہ وہ پنجاب کابینہ کے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ راہول گاندھی کو 10 جون کو اپنا استعفٰی جمع کروایا تھا۔ اب وہ وزیراعلٰی پنجاب امریندر سنگھ کو بھی اپنا استعفٰی ارسال کریں گے۔

ان کے وزیراعلٰی امریندر سنگھ کے ساتھ اختلافات اس وقت سامنے آئے جب انہیں شہری علاقوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ امریندر سنگھ کا کہا ہے کہ نوجوت سنگھ کی ناکامی کی وجہ سے پارٹی کو سخت نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر…

نیویارک۔ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت نے کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر…

1 دن
عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے